ڈسکہ (ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق صحافی کا اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینا جرم بن گیا، عبد الستار نامی صحافی جوکہ ڈسکہ کا رہائشی ہے، اس کہ گھر تھانہ سٹی ڈسکہ کے اہلکاروں نے غیر قانونی طور پر چھاپہ مارا چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا، اہلِ خانہ پر تشدد کیا، جس کہ بعد عبد الستار کو گھر سے رانا ممتاز، بابر گجر، ندیم چیمہ، حمزہ، بلال سیان سمیت دیگر نے گرفتار کیا، گرفتار کرنے کہ بعد صحافی و محنت کش عبد الستار کو چار روز غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا، عبد الستار نے اپنے گھر اپنی بچی کہ نکاح کہ لیے رقم مبلغ 40 ہزار روپے جوڑے ہوۓ تھے، جوکہ عبد الستار نے پولیس کو دئیے اور اس کہ بعد بھی عبد الستار کو گھر سے گرفتار کر کہ پانچ روز غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کہ بعد جعلی موقع بنا کر پتنگ بازی کا بوکس مقدمہ درج کردیا گیا، جس پر رب نواز کالونی چھانگا کے اہلِ مکینوں نے احتجاج کیا، احتجاجی ماہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او گجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی ڈسکہ کہ پولیس اہلکاروں نے فرعونیت کی تاریخ رقم کر رکھی ہے، اگر ان کہ خلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی اور انہیں انصاف نہ دلایا گیا، تو عوام اور پولیس میں دوریاں مزید طول پکڑ جائیں گی،