ایکسرے روم کا افتتاح سمیت ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ.
کمالیہ (ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈویلپمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ جواد احمد کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عدیل عارف نے ہسپتال میں دستیاب سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایڈمن آفیسر علی تسارم اور وسیم عباس بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی فائنانس اور اے سی کمالیہ نے ڈیجیٹل ایکسرے مشین کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت دی کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق ایمرجنسی میں موجود تمام مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جائیں۔