لاہور ( ایڈیٹر نئی آواز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) نیشنل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کنونشن اینڈ ایوارڈ سرمنی 2024 کی تقریب کا انعقاد خوشی میرج گارڈن لاہور میں کیا گیا، تقریب کا انعقاد مرکزی چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کی زیر سرپرستی کیا گیا، تقریب میں ملک بھر سے صحافی، سیاسی و سماجی، کاروباری شخصیات سمیت وکلاء برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی،
تقریب میں محمد اکبر بٹ (صدر پاکستان تاجر گروپ) چوہدری شہباز احمد (سابق رکن صوبائی اسمبلی)، سمبل مالک حسین (رکن صوبائی اسمبلی)، حافظ عطاء الرحمٰن جٹ (چیئرمین انجمن تاجران لاہور)، محمد ندیم بھٹی (چیئرمین پاکستان کالمسٹ ایسوسی ایشن)، محمد اشفاق بٹ (صدر پاکستان تاجر گروپ اٹلی)، چوہدری فراز گجر (تاجر رہنما)، حاجی طارق رفیق (سیاسی و سماجی رہنماء)، لائیق گجر (صدر ایم ایس ایف لاہور ڈویژن)، ملک سلمان (ممبر لاہور پریس کلب)، غلام مرتضیٰ جٹ (مرکزی صدر APRNS)، عرفان حیات باجوہ (اُمیدوار صدر لاہور بار ایسوسی ایشن)، بابر فرید خان (صدر میڈیا کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن)، خالد صمدانی (انفارمیشن سیکرٹری میڈیا کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن)، عابد چوہدری (مشیر سابق وزیراعلیٰ پنجاب)، نعیم مغل (مشیر وزیر خزانہ پنجاب)، عبد الرشید خان (وائس چیئرمین یونین کونسل 26) ، میاں طارق، میاں لطیف (سابقہ ایم پی اے)، حمزہ چوہدری (صدر پنجاب سوسائٹی لاھور)،ملک ظہیر احمد (چیئرمین اتحاد پریس کلب کاہنہ نو)،چوہدری آصف محمود وڑائچ ،(چیئرمین امن میڈیا گروپ آف نیوز پیپرز)،مظہر محمود بھٹی (ممبر پنجاب بار کونسل)،میڈم زاہدہ پروین ،ڈاکٹر شاہد استقلال (چیف ایگزیکٹو نظام ٹی وی)،اورنگزیب رضا خان (سابق اُمیدوار رکن صوبائی اسمبلی)، رانا وسیم اقبال (چیئرمین لاء نیوز)،سید نسیم نقوی (چیف ایگزیکٹو ایونٹ مینجمنٹ)، محمد شہزاد (اینکر 47 نیوز)، ڈاکٹر ناصر سہیل (چیف ایگزیکٹو لاہور لیب) سمیت دیگر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،
مزید بہترین کارکردگی پر صحافیوں کی ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا، جس کہ بعد مہمانانِ گرامی کو گیسٹ آف انر شیلڈز پیش کی گئی، تقریب کہ اختتام پر بانی نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اپنی زندگی پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے وقف کرتا ہوں، میرے دروازے تمام صحافیوں اور پاکستان کی غیور عوام کہ لیے ہر وقت کھلے ہیں، میری جنگ ظلم و جبر کے خلاف ہے اور انصاف کی بروقت فراہمی میرا اصل مشن ہے، ماضی کی طرح اگر مستقبل میں بھی مجھے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا تو پاکستان کی عوام اس کا حساب لے گی، پاکستان کے تمام ادارے ہمارے ہیں، انشاءاللّٰه پوری ذمہ داری کے ساتھ اداروں کو شفاف بنانے کہ لیے کرپٹ عناصر کی نشاندھی کرتا رہوں گا،آخر میں ان کا کہنا تھا کہ جان چلی جاۓ پرواہ نہیں لیکن پاکستان کی بقاء کی خاطر آواز بلند کرتا رہوں گا.