تحریر : مقصود احمد سندھو / چیچہ وطنی
: امن و امان کا قیام، مجرموں کی سر کوبی،عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے
ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد
امن و امان کا قیام، مجرموں کی سر کوبی،عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اقلیتوں کا تحفظ، سائلین کو انصاف کی فراہمی اور فوری داد رسی، ون ونڈو سہولیات، کوئیک رسپانس، پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں میں کمی ہمارا مشن ہے چوروں ڈاکوؤں لٹیروں اور سماج دشمن عناصر کے لئے کوئی رعایت نہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کی پولیس خدمت مراکز پر ون ونڈو آپریشن اور سائلین کوفراہم کردہ جدید سہولتوں کی فراہمی کے مشاہدے کے لئے آئے ہوئے صحافتی وفد سے گفتگو ،،،،، ضلع ساہیوال کا شمار پنجاب کے ان اضلاع میں ہوتا ہے جن میں امن و امان کی صورت حال بہت بہتر ہے اس کی بڑی وجہ پولیس اور عوام کے درمیان رابطوں میں بہتری پولیس پر عوامی اعتمادکی بحالی اور فاصلے کم کرنے کے لئے ضلعی پولیس کے کپتان کی انتھک محنت اور جانفشانی سے کی جانے والی کوششیں ہیں اس کی ایک مثال تشدد،جنسی استحصال ،اور منفی رویوں کے تدارک اور ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے تحفظ کیلئے ساہیوال میں پنجاب کے پہلے خدمت مرکز اور رپورٹنگ سنٹر کا قیام ہے اقلیتوں کے قانونی مذہبی ثقافتی حقوق کی دیکھ بھال،شکایات کے فوری ازالے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے میثاق سنٹر کے عملہ کا ہر وقت مستعد رہناخاص طور پر مسیحی برادری کو ان کے ہم مذہب آفیسر کی وساطت سے ون ونڈو سہولیات اور رہنمائی کی فراہمی دوسرا سنگ میل ہے پنشنرزاور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کے حل لئے انھیں ایک ہی کاؤنٹر سے سروسز مہیاء کرنا تیسرا جبکہ جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی سروسز جن میں ویری فکیشن، کریکٹر سرٹیفکیٹ، رپورٹ کا اندراج، بچوں کی گمشدگی خوا تین پر تشدد اور ہراسمنٹ جیسے عمل پر فوری ایکشن ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور منٹوں میں حصول پولیس خدمت مرکز پر ممکن ہو چکا ہے کمیونٹی سروسز مراکز کا دورہ کرنے کے بعد ٹیم اوصاف کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان رابطوں میں بہتری آنے اور فاصلے میں کمی سے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم عوام کو بلا امتیاز انصاف کی فراہمی مظلوموں کی داد رسی قانون کی عملداری کے لئے ہر وقت چوکس ہیں ہم مجرموں کے گرد گھیرا تنگ کئے ہوئے ہیں عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے سستی کاہلی اور کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے چوروں ڈاکوؤں لٹیروں اورمنشیات فروشوں کے لئے ضلع بھر میں کوئی جائے امان نہیں۔ دیہی علاقوں اور بعض اربن تفتیشی افسران کے روائتی رویوں اورایف آئی آرز کے اندراج کے متعلق ان کاکہناہے کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے تاہم پولیس کلچر اور سسٹم میں بہت تبدیلی آچکی ہے اور مزید آرہی ہے سائل کی درخواست پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے مؤثر مانیٹرنگ سسٹم اور جدید ذرائع کی بدولت تفتیشی نظام بہت بہتر ہو چکا ہے موبائل یونٹ سے لوگوں کو پولیس سےمتعلق معاملات میں ان کے ڈور سٹیپ پر سہولت میسر ہوگی تاہم عوامی شکایات کے ازالے کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں غیر ذ مہ دار اور کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کی جائیگی۔سول سوسائٹی اور پریس کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریس اور سوسائٹی کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے پریس مسائل کی نشاندہی اور آگاہی فراہم کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے مثبت صحافت معاشرے کا چہرہ نکھارتی ہے جبکہ سول سوسائٹی کے تعاون کے بغیر کامیابیوں کا تسلسل ممکن نہیں عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھ رہا ہے تاہم سوسائٹی کو مزید فعال کردار ادا کرنا چاہئے اور اخلاقی و سماجی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے ارد گرد کے حالات سے باخبررہیں اور قانون شکن مجرموں اور سماج دشمن عناصر بارے پولیس کو بر وقت آگاہ کریں معاونین کا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے کارروائی کی جائے گی بعد ازاں ہم نے ان کے دفتر میں اوپن ڈورپالیسی کے تحت شکایات لیکر آنے والے درجنوں سائلین کی جانب سے درخواستیں پیش کرنے کے عمل کا مشاہدہ کیا جنھیں انھوں نے تسلی اور اطمینان کے ساتھ سنا اور موقع پر احکامات صادر کئے ایک معمر بزرگ اورایک بیوہ خاتون سائلہ نے آنسوؤں کے ساتھ اپنی شکایات پیش کیں جس پر متعلقہ تھانے کو فوری عملدرآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے کا آردڑ کیا گیا اس کے بعد ریسرچ کے لئے آئے یونیورسٹی اسکالرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مطلوبہ معلومات دیتے ہوئے ان کی رہنمائی کی انھوں نے نوجوان ذہین طلبہ کو ملک کا اثاثہ قرار دیا معاملات کو بہت قریب سے دیکھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ سیاسی اور سماجی حالات میں اُتار چڑھاؤ اورگرمی سردی اپنی جگہ لیکن صحت مند سوسائٹی، ذمہ دارانہ بے لاگ پریس اورپولیس کا باہمی اشتراک اور تعاون امن و امان کے قیام میں بہت اہمیت کا حامل ہے کم وسائل میں ساہیوال پولیس کے بہترین انتظامات نئی بلڈنگز کی تعمیر تزئین وآرائش, موبائل یونٹ سروس کا آغازاور عوام الناس کو پولیس سنٹرز پر سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ڈی پی اوساہیوال فیصل شہزاد کی قائدانہ اور انتظامی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔