ماہ صیام کا آخری عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا جاری ہے
لوگ اس عشرے میں خصوصی عبادات سمیت اپنی بخشش کیلئے دعائیں مانگتے ہیں
اس عشرے میں ہزار راتوں سے افضل لیلتہ القدر کی رات بھی موجود ہے: مشترکہ بیان
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) سماجی و فلاحی شخصیت الحاج محمد ارشاد، الحاج محمد رمضان، الحاج حبیب الرحمٰن، حافظ عتیق الرحمٰن، حافظ حسیب الرحمٰن، حافظ عبدالرحمٰن اور وسیم ارشاد (یاسین ماربل فیکٹری والے) نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ ماہ صیام کا تیسرا اور آخری عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا جاری ہے۔ اس عشرے میں لیلتہ القدر کی رات بھی موجود ہے لوگ اس عشرے میں خصوصی عبادات سمیت اپنی بخشش کے لئے بھی دعائیں مانگتے ہیں۔ رمضان کریم کا پورا مہینہ دیگر مہینوں سے الگ اور خصوصی مقام کا حامل ہے، لیکن رمضان شریف کے آخری دس دنوں (آخری عشرہ) کے فضائل اور بھی زیادہ ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت و اطاعت، شب بیداری اور ذکر و فکر میں اور زیادہ منہمک ہو جاتے تھے۔ ماہ صیام کا تیسرا اور آخری عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا جاری ہے اس عشرے میں لیلتہ القدر کی رات بھی موجود ہے لوگ اس عشرے میں خصوصی عبادات سمیت اپنی بخشش کے لئے بھی دعائیں مانگتے ہیں۔ رمضان کا آخری عشرہ خصوصی اہمیت و توجہ کا حامل ہے، خصوصاً ان لوگوں کیلئے جو پہلے دو عشرے اپنی غفلتوں کی نذر کر چکے اور اس ماہ مبارک کو کماحقہ وصول نہ کر سکے۔ نیکیوں کی بہار کا موسم اب رخصت ہونے کو ہے، اگرچہ یہ ایسی بہار ہے جس کے ثمرات سال بھر میسر ہیں ان لوگوں کو جو اس ماہ مبارک کی قدر کرلیں۔ بلکہ ایک حدیث میں آیا ہے کہ جس شخص کو رمضان المبارک کا مہینہ میسر آیا اور اس نے عبادت کے ذریعہ اس ماہ میں اپنی مغفرت کا سامان نہ کیا وہ بہت گھاٹے میں ہے۔ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور جہنم سے نجات والا مہینہ ہے۔ اس بابرکت مہینے میں ہمیں دوسروں کو بھی اپنی خوشیاں میں شامل کرنا چاہیے۔ ماہ صیام عالم اسلام کیلئے بخشش و مغفرت اور سلامتی کا ذریعہ ہے۔ رمضان المبارک اُمت مسلمہ کیلئے بہت بڑا انعام ہے بلکہ عالم اسلام کیلئے بخشش و مغفرت اور سلامتی کا ذریعہ ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کے مہینے کو افضل قرار دیا ہے تا کہ دنیا بھر کے مسلمان مرد خواتین بارگاہ الہٰی میں سجدہ ریز ہوکر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکیں۔