پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی ایک طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔

23مارچ کا دن ہمیں بانیان پاکستان کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ایم افضل چوہدری

کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی ایک طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ 23مارچ کا دن ہمیں بانیان پاکستان کی ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو کہ انہوں نے اس ملک کے حصول کیلئے پیش کیں۔ اس لئے آج ہم اپنے اسلاف کی ان قربانیوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے پاکستان کے 84ویں یوم آزادی کے موقع پر نیو اپاسٹالک چرچ میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ایک عظیم فلاحی ریاست بنانے کے لئے اپنی انفرادی اور اجتماعی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر پاسٹر وحید قادر اور مہمان خصوصی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سجاد مسعود چشتی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 23مارچ کا دن ہندوستان کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وطن کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دیں۔ قرارداد پاکستان میں مسلمانوں کو ایک الگ وطن کی منزل کا شعور دیا اور بحیثیت قوم ایک الگ شناخت دی۔ یوم پاکستان کے موقع پر وطن کو مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کرنا ہو گا۔ اس موقع پر بچوں نے ٹیبلو شو اور ملی نغمے بھی پیش کئے۔
۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں