کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرکاری نرخوں سے زائد اشیاء ضروریہ فروخت کرنے والے دُکانداروں کو جرمانے عائد کیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو پھلوں سمیت اشیاء ضروریہ کی دستیابی اولین ترجیح ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گراں فروشی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ جائز منافع تاجروں کا حق ہے، لیکن گراں فروشی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔ تاجر جائز منافع کمانے کے ساتھ ساتھ رمضان کے مبارک مہینہ میں لوگوں کو زیادہ ریلیف دے کر ثواب بھی کمائیں۔