کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری زیدالرحمان نے کہا ہے ہم سابق ناظم یوسی چوہدری عبد الرشید گجر کا چوہدری اسدالرحمان اور چوہدری شاہد اقبال گجر کی حمایت کا اعلان کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہماری جماعت مسلم لیگ ن اور ہمارے گروپ کیلئے چوہدری رشید احمد گجر کی حمایت سیاسی عمل میں موثر کردار ادا کرے گی۔ این اے 107 اور پی پی 123 میں چوہدری اسدالرحمان اور چوہدری شاہد اقبال گجر کی کامیابی اِن شاء اللہ واضع ہوتی جارہی ہے۔