ڈاکٹر سہیل انجم گوندل، تاحیات ضلعی چیئرمین پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ منتخب


ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈاکٹر غلام مرتضی ایڈیٹر نئی آواز) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا سالانہ اجلاس زیر صدارت میاں وحید انور کوکب صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منعقد ہوا۔ جس میں سال 2023_24 کیلئے نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ انتخابی عمل سے قبل ضلعی صدر نے ڈاکٹر سہیل انجم گوندل کی پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کیلئے انتھک محنت اور طویل خدمات کو سراہتے ہوئے تجویز پیش کی کہ ان کی کاوشوں کے اعتراف میں انہیں تاحیات چیئرمین کاعہدہ پیش کیا جائے۔ جس کی تائید تمام حاضرین نے کی اور اکثریت رائے سے ڈاکٹر سہیل انجم گوندل کو تاحیات ضلعی چیئرمین پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ منتخب کیا گیا۔ ڈاکٹر سہیل انجم گوندل نے تاحیات ضلعی چیئرمین کی اہم ذمہ داری دینے پر ضلعی و تحصیل عہدیدران کے اعتماد اور عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں