آئے روز مہنگائی کی بڑھتی لہر سے کاروبار طرح متاثر ہو رہے ہیں
مہنگائی کی چکی میں پستے غریب اور محنت کش طبقے کو تکلیف نہیں ریلیف دیا جائے
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) سماجی و فلاحی شخصیت عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ملکی کاروباری حالات کو درپیش مشکلات کا حل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ہے۔ مہنگائی کی چکی میں پستے غریب اور محنت کش طبقے کو ریلیف دیا جائے۔ ملک میں لاکھوں گھروں کو روزگار فراہم کرنے والے بزنس سیکٹر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی دی جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری ترین اضافے سے کاروبار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ کاروباری شعبہ ہائے زندگی معاشی بحران پر حکومت کے قابو نہ پانے کے باعث شدید پریشان ہیں۔ مہنگائی بے روزگاری کا بڑھتا طوفان ملک میں شدید غیر یقینی پیدا کرنے کا باعث بن رہا ہے۔ معیشت کی کمزور ہوتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ حافظ صدام حسین آف UK نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر قیمتیں شدید تشویشناک ہیں۔ ملکی معاشی حالات میں بحران ختم نہ ہونے سے بزنس کمیونٹی کے کاروباری امور دشوار ترین حالات سے گزر رہے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات پر پوری ملکی معیشت اور نظام زندگی کا انحصار ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ہی ملکی معیشت بحران سے باہر نکل سکتی ہے۔ حکومت مضبوط معاشی خطوط پر ملکی معیشت کو استوار کرنے کیلئے پٹرول کی قیمتیں حالات کے مطابق لے کر آئے۔ معاشی بحران کے حل کیلئے ملک میں جاری خوفناک مہنگائی میں کمی لائی جائے۔ حکومت ملکی معاشی بحران کے حل کیلئے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے۔ سماجی، فلاحی و صحافتی شخصیت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کے اوسان خطا کر دیئے ہیں۔ ملک اس وقت شدید ترین نازک دور سے گزر رہا ہے۔ مہنگائی کی دن رات بڑھتی شرح کاروبار زندگی کا گلا گھونٹ رہی ہے۔ قوم دن بدن مایوسی کے بدترین حالات کی طرف جا رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری ترین اضافہ، ٹیکسوں کی بھرمار، اشیائے خوردونوش کا بدترین بحران ملک کو خوفناک حالات کی طرف لے کر جارہا ہے۔ پاکستان کی معیشت تباہ حالی کی طرف جارہی ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف اور سبسڈیز دے۔ بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا چینی و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو عوامی استطاعت کے مطابق متعین کیا جائے۔