کمالیہ پریس کلب کے عہدیدران وممبران نے محرم الحرام کے جلوس روٹس کی نگرانی کے لیے بنائے گئے کنٹرول روم کا وزٹ کیا
حکومت پنجاب کی جانب سے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین اقدامات کیے گیے ہیں
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز) چیئرمین کمالیہ پریس کلب محمد امین چوہدری، صدر کمالیہ پریس کلب عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری کمالیہ پریس کلب محمد حسین عابد، محبوب نذیر نمائندہ روزنامہ سماء اور دیگر نمائندگان نے محرم الحرام کے جلوس روٹس کی نگرانی کے لیے بنائے گئے کنٹرول روم کا وزٹ کیا۔ رابطہ آفیسر میونسپل کمیٹی بہادر علی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں ہونے والی تمام مجالس و جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمراز سے کی جارہی ہے۔جلوس کے راستوں کو کلیئر کردیا گیا ہے۔اس موقع پر رابطہ آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ بہادر علی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی جانب سے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے بہترین اقدامات کیے گیے ہیں۔ کمالیہ ایک پُرامن شہر ہے یہاں تمام مکاتب فکر کے علماء اور امن کمیٹی کے ممبران نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے شہر میں امن قائم رکھا ہے۔