کمالیہ(ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز)ساجد کمبوہ بانی و منتظم پیارا پاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ نے ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نئی آواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرم کے مقدس مہینے کی آمد ہے ماہ محرم تکریم انسانیت، حق گوئی، اخوت و مساوات، رواداری اور جذبہ ایثار کا درس دیتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ محرم الحرام کے اصل جذبہ اور حقیقی مقصد کو اُجاگر کیا جائے رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ محرم نواسہ رسول حضرت امام حسین کی حق و صداقت کیلئے دی جانے والی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے حضرت امام حسین نے دین اسلام کی سر بلندی کیلئے جان کی قربانی دے کر پوری انسانیت کو یہ پیغام دیا کہ باطل کے سامنے کبھی سر نہیں جھکانا چاہیے۔ چاہے جان کی قربانی ہی کیوں نہ دینا پڑے۔ نواسہ رسول حضرت امام عالی مقام نے اپنے عظیم عمل سے انسانیت کو برداشت، ضبط اور رواداری کا درس دیا ہے۔ حق اور انصاف کیلئے ڈٹ جانا اور جدوجہد کرنا حسینی طرز عمل ہے۔