پشاور : شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے بمباری بیس سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں لڑاکا طیاروں کی جانب سے کارروائی کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کارروائی میں کم از کم 22 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
فضائی حملوں کے نتیجے میں عسکریت پسندوں کے چھ ٹھکانے اور دیگر اہداف بھی تباہ کئے گئے ۔
پاک فوج نے گزشتہ سال جون میں شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ضرب عضب کا آغاز کراچی ائیرپورٹ پر عسکریت پسندانہ حملے ، حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد کیا تھا۔
آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد عسکریت پسند خیبر ایجنسی او شوال سمیت دیگر قبائلی علاقوں کی جانب فرار ہوگئے جن کی سرحدیں افغانستان کے ساتھ لگتی ہیں۔