کراچی: سپر ہائی وے پر پولیس چوکی پر فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور پولیس کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب قائم پولیس چوکی پر موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، جس میں ایک اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیم نے زخمی پولیس اہلکار کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول اور تیس بور رائفل کے 9 کھول ملے، جبکہ حملہ آور دونوں اہلکاروں کی ایس ایم جی گنیں بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی ہے۔
کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ترجمان محمد خراسانی نے واقعے کی ذمہ داری قبول ای میل کے ذریعہ قبول کی