ادبی تنظیم تخلیق کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل مسالمہ کا انعقاد

شہداء کربلا کے حضور عقیدت کے نذرانے پیش کیئے گئے

چیچہ وطنی (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نئی آواز) ادبی تنظیم تخلیق کے زیر اہتمام شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے عظیم الشان محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے شعراء کرام نے شہداء کربلا کے حضور عقیدت کے نذرانے پیش کرتے ہوئے لفظوں کے پھول مہکائے۔محفل کی صدارت صفی ہمدانی نے کی، جبکہ نقابت کے فرائض ایوب حسین قادری نے سر انجام دئیے۔ میزبان محفل چئیرمین تخلیق بدر سیماب صدر محمد نعیم بھٹی اور ملک اسد عباس نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔مہمان شعراء پرووفسیر اقرار مصطفیٰ طاہر محمودطاہر،سلمان بشیر، میاں عبدالباسط، اجمل ہارون،کاشف ہارون، بہزاد جاذب، عمران فاخر، خضر محسن، عاطرالقہانی، عابد شہزاد اور دیگر نے اپنا کلام سنا کر سماں باندھ دیا۔آخر میں مہمان خصوصی لیاقت علی نوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ کربلا حق وباطل اور ظالم ومظلوم کے درمیان وہ لکیر ہے جسے تا ابد مٹایا نہیں جاسکتا۔یہ حق گوئی کی وہ داستان ہے جسے شہداء کربلا نے اپنے خون سے لکھا ہے۔سیکرٹری حلقہ اربابِ ذوق محمد اسلم تاج، عرفان مقصود،عابد محمود انصاری، سلمان علوی سمیت عشاقان اہلِ بیت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں