23مارچ کے حوالہ سے کتب کی نمائش کا اہتمام کیا گیا
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نئی آواز) گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ کے انچارج طاہر رضا نے ہمارے نمائندہ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ میں یومِ پاکستان 23مارچ کے حوالہ سے کتب کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں پاکستان کی تاریخی اور اہم معلومات پر مبنی کتب شامل ہیں۔ جس میں پاکستان کی کہانی، پاکستان بدلتا سماج، تحریک پاکستان، جدوجہد پاکستان، اقوامِ پاکستان، انتقال ِاقتدار اور پاکستان، پاکستان کے پچاس سال، پاکستان کیسے بنا، پاکستان ایک نظر میں، جمہوریت کی فتح، قائداعظم، تذکرہ پینسٹھ برس کا، پاکستان زندہ باد، تحریکِ پاکستان کے فِکری مراحل اور بہت سی دیگر کتب23مارچ کے حوالہ سے نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں، شائقین مطالعہ گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ کے ممبران بنیں اور لائبریری کے مواد سے استفادہ حاصل کریں۔ مزید رہنمائی اور معلومات کے لیے گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ تشریف لائیں۔