گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نئی آواز) گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی گورنمنٹ پبلک لائبریری کمالیہ سے نکالی گئی جو اقبال بازار سے گزرتے ہوئے تھانہ موڑ کلمہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی میں شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لائبریرین جناب طاہر رضا نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا کر ان کی آواز نہیں دبا سکتا۔ اس موقع پر بھارت کے کشمیر پر غیر قانونی قبضے اور کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی مذمت کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں