ڈکیتی راہ زنی اور موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 8لاکھ 55ہزار روپے نقدی، 14موٹر سائیکل 7پسٹل اور 38گولیاں برآمد،
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے پوری ٹیم کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے) کمالیہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کا کمالیہ تھانہ سٹی میں کرائم کے حوالہ سے پریس بریفنگ، ڈکیتی راہ زنی اور موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 8لاکھ 55ہزار روپے نقدی، 14موٹر سائیکل 7پسٹل اور 38گولیاں برآمد،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے تھانہ سٹی کمالیہ میں ڈی ایس پی کمالیہ سلیم حیدر کے ہمراہ کرائم کے حوالہ پریس بریفنگ دیتے صحافیوں کو بتایا کہ کمالیہ میں ڈکیتی راہ زنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں کافی حد تک اضافہ ہو گیا تھا جس پر میں نے خصوصی ٹاسک فورس ان ڈاکوں اور چوروں کے خلاف تیار کی جنہوں نے دان رات ایک کر کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا گروہ عمرانی گینگ جن میں عمران عرفان اور فرحان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 3لاکھ85ہزار روپے نقدی اور 4عدد موٹر سائیکل 3عدد بور ویپن 18گولیاں برآمد کر لی گئیں ہیں۔یہ جھنگ میں موٹر سائیکل فروخت کرتے تھے جو کہ ان کے پارٹس کھول کر فروخت کرتے تھے ہم رسیور کو بھی گرفت میں لانے کی کو شش کر رہے ہیں۔اِنشاء اللہ وہ بھی بہت جلد گرفت میں ہو گا یہ کافی دنوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کر رہے تھے یہ کمالیہ کے رہائشی تھے اور چوری کر کے اپے گھروں میں چھپ جاتے تھے ان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف تھانہ سٹی کمالیہ صدر کمالیہ اروتی اور پیر محل سمیت18مقدمات کا چالان کریں گے جبکہ ڈاکو وں کا گروہ نیر عباس گینگ بین الا ضلاعی گینگ جن میں اللہ دتہ محسن وغیرہ کو کبیر والا سے گرفتار کیا گیا ہے یہ ریکارڈ یافتہ ہیں ان کے قبضہ سے 4لاکھ78ہزار روپے نقدی اور 4پسٹل معہ20عدد گولیاں برآمد کی گئیں ہیں لہٰذا ان گروہ سے مجموعی طور پر برآمد ہونے والی رقم 8لاکھ 55ہزار روپے 7عدد پسٹل 14عدد موٹر سائیکل اور 38گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق نے پوری ٹیم کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ پولیس لائن ٹوبہ ٹیک سنگھ منعقد ہو گی آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم ان چوروں ڈاکووٗں کے خلاف مذید گھیرا تنگ کر رہے ہیں انہوں نے منشیات کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں یہ معافی کے قابل نہیں۔ لہٰذا پورے ضلع میں ہم منشیات فروشوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا میں بہت مشکور ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔