ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں احساس پروگرام ”قومی خوشحالی سروے“ کا آغاز ہو گیا

یہ سروے حکومت پاکستان کی طرف سے کیا جا رہا ہے، ہر گھر اس سروے کا حصہ ّبنے : ایریا کوآرڈینیٹر سُمیر ناصر

ایریا کوآرڈینیٹر سُمیر ناصر کی راجہ مقصود، چیئرمین یونین کونسل 189گ ب (منگلا ڈیم والے) سے ملاقات

 کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ۔ ویب ایڈیٹر نئی آواز) احساس پروگرام ”قومی خوشحالی سروے“ کے ایریا کوآرڈینیٹر سُمیر ناصر بلوچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹوبہ ٹیک سنگھ چک نمبر 512 گ ب میں راجہ مقصود، چیئرمین یونین کونسل 189گ ب(منگلا ڈیم والے) سے ان کے ڈیرہ پرملاقات کی۔ جس میں احساس پروگرام ”قومی خوشحالی سروے“کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے سُمیر ناصر بلوچ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے دیگر شہروں کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی احساس پروگرام ”قومی خوشحالی سروے“ کا آغاز ہوگیا ہے اورتیزی سے جاری ہے۔ جس میں سب گھرانوں کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور تحصیل کی ترقی کا دارومدار اس سروے پر انحصار کرتا ہے۔ احساس پروگرام ’’قومی خوشحالی سروے“ سے مستحق افراد کو صحت کارڈ،وطن کارڈ،خدمت کارڈ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیوہ عورتوں اور ضعیف العمر افراد کے لیے ماہانہ امداد، سکول جاتے یتیم بچوں کا وظیفہ اور بہت سی سہولتوں سے نوازہ جائے گا۔ لہٰذا اہل ِعلاقہ سے التماس ہے کہ ہر گھر اس سروے کا حصہ ّبنے اور سروے کرنے والی سرکاری ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔اگر آپ سروے کے بارے میں کوئی بھی دیگر معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں توہیلپ لائن: 080026477 یا 03006567471 ، 03096661422 پر کال کریں۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ویب سائیٹ www.bisp.gov.pk/nser وزٹ کریں۔”قومی خوشحالی سروے“ ٹیم کا ایریا کوآرڈ ینیٹر سُمیر ناصر کے تفصیلات بتانے پر راجہ مقصود(منگلا ڈیم والے) نے سروے کے کام کو سراہا اور سروے کرنے والی ٹیم کے ساتھ ذاتی طور پر اور اہل علاقہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر سیاسی ورکر قمر عباس،احساس پروگرام ”قومی خوشحالی سروے“ کے سپروائزر الطاف حسین خان چنڑ، جنید احمد خان چنڑ، صحافی و ڈاکٹر غلام مرتضیٰ اور اہل علاقہ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں