تحصیل کمپلیکس میں محکمہ مال کے افسران نے خدمات سر انجام دیں
ACکمالیہ عرفان ہنجرا کی سربراہی میں لوگوں کے مسائل سن کر موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے
کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر نئی آواز) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ محمد عرفان ہنجرا نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا تحصیل کورٹس میں انعقاد کیا۔تفصیلات کے مطابق ریونیو عوامی خدمت سروسز میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسران کو اپنے مسائل بتائے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ درستگی ریکارڈ،فرد کا اجرا،انتقالات کا اجرا،رجسٹری،انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو کچہری میں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد عرفان ہنجرا کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔