رانا ساجد سہیل کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا اور برطانوی قانون کے مطابق انہیں دس دن قرنطینہ میں گزارنے تھے جو کہ گزشتہ رات پورے ہو گئے ہیں ۔
رانا ساجد سہیل کا کہنا تھا کہ وہ تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فون کالز ، میسیجز اور سوشل میڈیا کے ذریعے خیریت دریافت کی اور پیغامات بھیجے ۔ رانا سہیل کا مزید کہنا تھا کہ وہ دعا گوہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کرونا جیسی بیماری سے ہر انسان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور لوگوں سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں ۔