ممبر پنجاب اسمبلی سید علی رضا شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پاکستان مسلم لیگ نواز کے ممبر پنجاب اسمبلی مخدوم سیدعلی رضاشاہ کی نمازجنازہ انکے آبائی گاوں ناصرنگر میں ادا کردی گئی …..

نمازجنازہ میں سابق گورنر چودھری محمدسرور، سابق سپیکرپنجاب اسمبلی افضل ساہی، سابق وفاقی وزیر فخرامام، سابق ضلعی ناظم چوھدری محمد اشفاق، سابق وزیرتعلیم ریاض فتیانہ، مسعودخان گادھی، میاں محمد رفیق سعیداحمدسعیدی، پیر سید قطب علی شاہ، سید علی موسی گیلانی، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامراعجازاکبر، اے سی پیرمحل حافظ نجیب سمیت صوبہ بھرسےاہم شخصیات نےشرکت کی اور گردو نواع سے لوگوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ۔

سید علی رضا شاہ پانچ بار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے نہایت ہی اچھے اخلاق اور کردار کے مالک تھے مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں میں سے ایک تھے انھوں نے ہمیشہ حلقہ کی عوام کی خدمت بھرپور انداز میں کی جسکی وجہ سے وہ بار بار منتخب بھی ہوتے رہے

image

کیٹاگری میں : News

اپنا تبصرہ بھیجیں