۔ 25 دسمبر یوم پیدائش قائد اعظم کے حوالہ سے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا
نئے عہدیداروں کو نوٹیفکیشن تقسیم اور تنظیم سازی کے حوالے سے گفتگو کی گئی
کمالیہ ( ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ۔ ویب ایڈیٹر ) تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ تحصیل کمالیہ کے صدر رائے جمیل دیہڑ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری ملک غلام فرید اعوان کی جانب سے کمالیہ کے مقامی ہوٹل میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی صدر مسلم لیگ ق چوہدری آصف صغیر اور عامر ندیم سندھو کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔تقریب میں سردار عبدالرحمن ڈوگرایڈووکیٹ، شیخ عمر فاروق، رستم ملانہ، فرقان چوہدری، اشرف موہل، رانا شان، رستم ملانہ ودیگران نے بھی شرکت کی اس موقع پر 25دسمبر یوم قائداعظم کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔نو منتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے گئے اور پاکستان مسلم لیگ ق کو تحصیل کمالیہ سمیت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فعال بنانے کے لیے تنظیم سازی اور تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔