کمالیہ ( نمائیند ہ خصوصی ) وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کے تحت، جمعرات 9 اپریل کو تحصیلُ کمالیہ اور تحصیل پیرمحل کے پانچ مقامات پر سات ہزار مستحق خاندانوں میں فی گھر 12,000 روپے تقسیم کئے جائیں گے۔ اس طرح قومی اسمبلی حلقہ نمبر 113 میں آٹھ کروڑ چالیس لاکھ روپے کی خطیر رقم انتہای غریب خاندانوں میں جو کرونا لاک ڈاؤن سے شدید متاثر ہوۓ ہیں، تک پہنچ جاۓ گی۔ ان میں وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے حکومت کو مدد کے لیے میسج بجھوایا تھا ۔ یہ مالی امداد خالصتآ میرٹ پر بغیر سیاسی وابستگی دی جارہی ہے۔ ریاض فتیانہ بطور ممبر قومی اسمبلی اور کنوینر نیشنل پارلیمانی ٹاسک فورس براۓ پائدار ترقی، اس مالی تقسیم کی نگرانی خود کریں گے۔ عوام سےُ کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا گیا۔ ایسی ہی مالی امداد پاکستان کے ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں میں ایک ارب چوالیس کروڑ روپےتقسیم کی جاۓ گی۔