پی پی 89،88، 58 میں بھی عوام لیگ میدان میں اتریگی
58 میں شکست خوردہ امیدوار پر حکومتی خزانوں کے منہ کھلے رہے
پیرمحل،مامونکانجن(نئی آواز) سابق ایم این اے و سابق صوبائی وزیر تعلیم مرکزی صدر عوام لیگ ریاض فتیانہ نے پیرمحل اور مامونکانجن سے عوام لیگ میں شمولیت کرنیوالے معززین علاقہ کے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا پی پی 58 سے احسن ریاض فتیانہ کو ممبر صوبائی اسمبلی ہونے کے باوجود فنڈز سے محروم رکھا گیا ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی جبکہ ہارے ہوئے امیدوار پر حکومتی خزانوں کے منہ کھول دیئے گئے 5 سال دنیا کے اس انوکھے جمہوری عمل کا تماشا دیکھتے رہے جہاں جیتا ہوا امیدوار حلقہ میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کا منتظر رہا انشااللہ ان سرمایہ داروں کا مقابلہ کرینگے جو ماموں کانجن اور کمالیہ کی ترقی کا راستہ روکتے رہے محرومیوں کا خاتمہ کرینگے حلقہ این اے 78مامونکانجن حلقہ اور این اے 94 سے خود الیکشن لڑونگا پی پی پی 88 آشفہ ریاض اور پی پی 58 پی پی 89 میں بھی عوام لیگ کے امیدوار میدان میں اترینگے ۔
مایوسیوں محرومیوں کا دور ختم ہونیوالاہے انشااللہ عوام کو ایک بار پھر ون ونڈو آپریشن سسٹم دینگے مزید قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں بھی جلد مضبوط امیدواروں کا اعلان کردیا جائے گا ۔ مرکزی صدر عوام لیگ ریاض فتیانہ نے نئے شامل ہونیوالے معززین علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہماری تاریخ ہے عوام کی اقتدار میں ہوتے ہوئے یا اقتدار سے باہر بے لوث خدمت کی انشااللہ آئندہ بھی ہر خوشی وغمی میں آپکے شانہ بشانہ ہونگے عوام کے تعاون اور خدا کی نصرت سے جاگیرداروں سرمایہ داروں کو شکست دینگے