پیر محل نئی آواز (رانا اشر ف سے ) تحصیل کمپلیکس کی جلد سے جلد تکمیل کرواکر پیرمحل کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرکے عوام کی خدمت کے لیے ایک ہی جگہ پر تمام امور انجام دلوائیں ۔
ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر پیرمحل تحصیل کمپلیکس پیرمحل کی تکمیل کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات میں تحصیل پیرمحل کے تمام امور کو بلاتعطل تین سال میں انجام دیتے ہوئے تحصیل کمپلیکس کی بلاتعطل تعمیر کو ممکن بنارہے ہیں جس میں تحصیل آفس کی تیاری سمیت تمام دفتر ہائے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں انشاء اللہ جلد ہی تحصیل پیرمحل کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے سمیت شہریوں کے تمام امور تحصیل کمپلیکس میں انجام پائیں گے انہوں نے کہا عوامی خدمت کے لیے تحصیل کا عملہ ہمہ وقت چوکس ہے پیرمحل کے شہریوں کے تعاون سے زیر تکمیل عوامی منصوبہ کو جلد سے جلد مکمل کروائیں گے ۔۔
پیر محل نئی آواز ( رانا اشر ف سے ) اسوہ رسولؐ دین کامل کی اساس ہے جو بنی نوع انسان کے لئے حقیقی اور ابدی مینارہ نور ہے جس سے تمام بنی نوع انسان راہنمائی حاصل کرسکتے ہیں‘ اسلام اقوام عالم کے تمام مذاہب کے بانیان کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے‘ اتباع رسولؐ کے بغیر محبت کا دعوی جھوٹ ہے آنحضور ؐ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو شرک کے اندھیروں سے نکال کر توحید کی روشنی سے منور کیا ان خیالات کاا ظہارمفتی محمد عطاء المصطفی چشتی نے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ مذاہب کے درمیان تہذیبی ٹکراؤروکنے کے لئے اقوام متحدہ ناموس انبیاء علیہم السلام کی حفاظت کے لئے عالمی قانون بنائے جس کے تحت اہانت کے مرتکب کے لئے موت کی سزا ر کھی جائے۔امریکہ حکومت پر قانون رسالت اور امتناع قادیانیت آرڈیننس ختم کرانے کے لئے دباؤ بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک وملت کے خلاف قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرنے ‘ عقیدہ تحفظ ختم نبوت اور فتنہ مرزائیت کے خاتمے کے لئے قوم متحد ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ہرمسلمان عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کی خاطر اپنی جان نچھاور کرنا اپنے لیے سعادت سمجھتا ہے حضرت محمد ﷺ امن ، انصاف ، محبت اوراعتدال پسندی کا بہترین نمونہ ہیں اور مسلم امہ آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنے درپیش مسائل کا حل تلاش کر ے ۔ رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا ۔ آپﷺ مسلم امہ کے لیے بھائی چارے اور اخوت کا بہترین نمونہ ہیں ۔ آپ ﷺ کی تعلیمات سے ہی درپیش مسائل کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے ۔
پیر محل نئی آواز ( رانا اشر ف سے ) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لاپرواہی یاغفلت ،، پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی یا ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے اجازت حاصل کیے بغیر پبلک سروس گاڑیوں بشمول بس، ٹرک، ٹرالر، ویگن، رکشہ وغیرہ کی مرمت کاکام جاری تفصیل کے مطابق موٹر وہیکلز قواعد1969 کے مطابق کوئی شخص پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی یا ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے اجازت حاصل کیے بغیر پبلک سروس گاڑیوں بشمول بس، ٹرک، ٹرالر، ویگن، رکشہ وغیرہ کی مرمت کر سکتا ہے اور نہ ہی ان کی نئی باڈیاں بنا سکتا ہے پر عملدرآمد نہ کروایاجاسکا غیر قانونی کاروبار کرنے پر زیر دفعہ112(C)موٹروہیکلز آرڈیننس1965بصورت ورکشاپ کو ’’سیل‘‘ کرنا اور مبلغ10ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی جا سکتی ہے مگرضلع بھر کی چارو ں تحصیلوں میں پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی یا ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے اجازت حاصل کیے بغیر پبلک سروس گاڑیوں بشمول بس، ٹرک، ٹرالر، ویگن، رکشہ وغیرہ کی مرمت کرنا اور ان کی نئی باڈیاں بنانے کا غیر قانونی کاروبار شروع کر رکھا ہے۔جو کہ قابل سزا ہے۔ مگر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لاپرواہی یاغفلت کی وجہ سے ضلع بھر میں غیر قانونی کاروبار دھڑلے سے جاری ہے۔۔
پیر محل نئی آواز ( رانا اشر ف سے ) نامعلوم خاتون کی گھٹری میں باندھی مسخ شدہ لاش برآمد تفصیل کے مطابق چک نمبر326گ ب راجباہ نہر سے نامعلوم عورت کی مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی جس کو قتل کرکے گٹھڑی میں باندھ کر نہر میں پھینکا گیا تھا تھانہ چٹیانہ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی
رانا اشر ف سے ) حکمران اگر تاجروں کو تحفظ فراہم کریں تو ان کے دیے گئے ٹیکسز سے بیرونی قرضہ جات کی ضرورت سمیت حکمرانوں کو بھیک سے چھٹکار امل سکتا ہے پوری قوم ٹیکس کلچر کو اپنالے تو بیرونی ممالک سے قرضوں کی ضرورت نہیں رہے گی اور پاکستان کا شمار دنیا کے خوشحال ممالک میں ہو گا اور ہم غریب ملکوں کو قرضے دینے کے ساتھ اپنے عوام کی تقدیربھی بدلنے کے قابل ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہارمیاں اختر علی فقیر نائب صدر پٹرولیم ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کیا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری ایک بہت بڑی لعنت ہے حکمران ان ٹیکس چوروں پرہاتھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس اداکرنے والوں کو آئے روز بلاجواز اضافہ کرکے ٹیکس چوری کی حوصلہ افزائی پر آمادہ کرتی ہے ٹیکس اداکرنے کا طریق کار اتنا پیچیدہ ہے کہ قانونی طریق کار پر ٹیکس اداکرنے والا جان چھڑانے کے لیے شارٹ ٹرم راستہ اختیار کرتا ہے جس سے نہ صرف ہمارے ملک میں ٹیکس دینے کا رجحان نہیں ہے ۔ لوگ ٹیکس دینا پسند نہیں کرتے ۔ اصولی طور پر ہر وہ شخص جس پر ٹیکس لگتا ہے اسے ٹیکس ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر ٹیکسوں کابوجھ کم ہونا چاہیے تاہم اس کے ساتھ ٹیکسوں کی شرح کوبدلتے ہوئے حالات کے ساتھ حقیقت پسندانہ بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
پیر محل نئی آواز ( رانا اشر ف سے ) ضلعی چیئرمین بیت المال کمیٹی عبدالشفیق میؤ نے کہا کہدکھی عوام کی خدمت انسانیت کی معراج ہے اورپاکستان کے عوام خصوصاََ بیرون ملک مقیم پاکستانی عطیات کی فراہمی میں قابل تقلیدوتحسین ہیں،انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے صحت وتعلیم کے شعبہ کوفوکس کیاہواہے تاہم سول سوسائٹی کے تعاون کے بغیرمسائل کاخاتمہ ممکن نہیں ،ضلعی چیئرمین بیت المال عبدالشفیق میؤنے کہاکہ عوام کی فلاح وبہبودکے لئے کاروباری اورمخیرحضرات دل کھول کرعطیات دیں تاکہ معاشرہ سے غربت اورناخواندگی کاقلع قمع کیاجاسکے،چیئرمین بیت المال عبدالشفیق میؤ نے منعقدہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ و زیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دور حکومت میں معزور ،بیوگان اور ضعیف افراد کی مالی امداد کی ہے ، جبکہ شہری تنظیمیں اور مخیر حضرات ایسے غریب اورمستحق لوگوں کاخاص خیال رکھیں عوام کو چاہیے کہ اپنے اردغرد کے ماحول پر نظر رکھیں اس موقع پر موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا ۔