کمالیہ اور گرد و نواح سے چند اہم خبریں :بیوروچیف ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

کمالیہ نئی آواز ( بیوروچیف۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ واپڈا ٹیم فورس کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری، مزید ایک بجلی چور واپڈا کے ہٹ لسٹ پر مقدمہ درجْ ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ ایس ڈی واپڈا بیرون ہارون جمیل نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کے میری ٹاسک فورس ٹیم نے چکنمبر 58/3ٹکڑامیں مسمی نصیر نے اپنے بجلی کی تاریں ڈائریکٹ مین تاروں کو لگا رکھی تھیں اور بجلی چوری کر رہاتھا جس پر ٹاسک فورس ٹیم نے بجلی چوری کرتے پکڑ لیا ۔جس پر تھانہ صدر پولیس نے مسمی نصیر پر دفعہ 462Jت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o
کمالیہ نئی آواز ( بیوروچیف۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹڑزراعت خالد محمود نے موضع قادر بخش میں عثمان وغیرہ کو زرعی زہریلی غیر معیاری فروخت کرنے پر تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ کا اندراج کروا دیا ۔جس پر عثمان وغیرہ کے خلاف دفعہ دی ایگری کلچر پیسٹی سائیڈ آرڈیننس1971 ترمیم،شدہ1997سیکشن2)21(b)کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز ( بیوروچیف۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ چک نمبر712گ ب کے رہاشی محمد قاسم نے تھانہ صدر پولیس کو ایک تحریری درخواست گزاری کے نامعلوم افراد میرے گھر کے باہر سے میری موٹر سائیکل مالیتی (63000)چوری کر کے لے گئے ۔کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف دفعہ381Aت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o
کمالیہ نئی آواز ( بیوروچیف۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) PSLکا فائنل میچ پاکستان جیت گیا اور دہشت گرد ہار گئے جبکہ ہماری پاک فوج ، رینجرز، پولیس اور قانون نافز کرنے والے اداروں کی محنت رنگ لے آئی اب دنیا کو معلوم ہو گیا ہے کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے عوام کی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں اور دہشت گردوں کا صفحہ ہستی سے نام و نشان مٹانا بھی جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیرمین پاکستان مسلم اتحاد رانا غلام مصطفی منج نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسے لگتا ہے کہ پاکستان سے مخلص نہیں وہ عوام کے دلوں میں ایسے ہی خوف طاری کرنے پر تلے ہوئے تھے کہ پاکستان میں PSLکا فائنل خطرے کی گھنٹی ہے جبکہ ہمارے حکمرانوں قانون نافظ کرنے والے اداروں نے خاص طور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا خوب جانتے ہیں عمران خان اب مثبت سیاست کریں نہ کہ عوام کے دلوں میں خوف پیدا کریں وہ بھی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں عوام اور حکومت کا ساتھ دیں انہوں مزید کہا کہ اب حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ دہشت گردوں کو چُن چُن کر ماریں گے اور پاکستان کو ان کا قبر ستان ثابت کر کے دکھائیں گے۔ میں حکومت اور تمام قانون نافظ کرنے والے اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں PSLکا پر امن طور پر میچ کروا کر دنیا میں پاکستان کی عزت کو مزید بڑھایا ہے اب ہر ملک کی ٹیم پاکستان میں ٹورنمنٹ ضرور کھیلے گی اور پی سی بی جلد ملک میں انٹر نیشنل ٹورنانمنٹ ونڈے میچ کا انعقاد کروائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز ( بیوروچیف۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چوہدری آرٹس سوسائٹی&کلچرل ونگ کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کا سالگرہ اجلاس 8مارچ2017کو نواب بار بی کیو اینڈ ریسٹورنٹ چیچہ وطنی روڈ کمالیہ میں ہو گا۔

IMG_5348اس اجلاس کے مہمان خصوصی جناب رئیس بلدیہ محمد شریف ملک ہوں گے۔ اور اجلاس کی صدارت سوسائٹی کے کنوینر معاون خصوصی ظہیر عباس چوہدری کریں گے۔ اجلاس کی خاص بات ملک میں پھیلی ہوئی بد امنی ، دہشت گردی اور خوف و ہراس اورانارکی کے خاتمہ اور آپریشن رد الفساد کے بارے میں جو ان عناصر کے تدراک اور خاتمہ کے لئے کیا جا ر ہا ہے۔ اپنی سوسائٹی کے منشور پر اپنی پالیسی واضح کریں گے۔ اس موقع پر رئیس بلدیہ محمد شریف ملک بھی اپنے خطاب میں آپریشن رد الفساد کی اہمیت اور اس کے فوائد کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔ بعد ازاں سوسائٹی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔ اور حاضرین کو ریفریشمنٹ دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رپورٹ : بیوروچیف۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ

اپنا تبصرہ بھیجیں