کمالیہ اور گر دو نواح سے چند اہم خبریں

کمالیہ نئی آواز  (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) سینئر صحافی ڈاکٹر ندیم اقبال کے بردار نسبتی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر ندیم اقبال کے بردار نسبتی محمد کاشف گزشتہ روز اچانک دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کو نمازِ جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o
کمالیہ نئی آواز  (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) بازاروں میں خفیہ کیمرے نصب کئے جائیں تاجر شہر کومحفوظ بنانے کیلئے پولیس سے بھرپور تعاون کریں۔ اِن خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے رہنما حاجی رحمت علی کمبوہ نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے مارکیٹوں اور بازاروں میں خفیہ کیمرے نصب کئے جائیں۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا اور مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر کمالیہ کو محفوظ شہر بنانے کیلئے پولیس سے بھرپور تعاون کریں۔ جس پر مرکزی انجمن تاجران کے صدرعہدیدان نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز  (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ واپڈا ٹا سک فورس کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی تیز ،مزید 8بجلی چور ی کرتے پکڑے گئے ایف آر درج۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ واپڈ ٹاسک ٹیم فورس نے بجلی چوروں کے خلاف کمالیہ اور بیرون میں کاروائی کرتے ہوئے مزید 8بجلی چور پکڑ لیے جن میں چکنمبر 732گ ب سے شاہد محمود725گ ب سے امیراں بی بی تارا حویلی سے عمر سعید موضع کلیرا سے مسمی جلال موضع شیخ برہان سے مسمی احمد حسنموضع سیر موہل سے محمد عارف موضع جیونہ ویرآنہ سے امداد حسین،موضع عظمت شاہ سے مسمی ظفر اقبال،جو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کر رہے تھے جس پر تھانہ صدر کمالیہ میں دفعہ 462Jت پ ک تحت مقد مات کا اندراج کر لیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o
کمالیہ کمالیہ نئی آواز  (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) فائرنگ کر کے LCDتوڑنے والے کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق کمالیہ بیرون سے مبارک علی نامی شخص نے تھانہ صدر کمالیہ کو ایک تحریری درخواست دی کہ الام علیہ حسنین نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فائر مار کر LCDتوڑ دی لہٰذا کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔ جس پر صدر پولیس نے تحریری درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے دفعہ 337H2/440PPCکے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ نئی آواز  (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) اقلیتی امور کے کونسلر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مسیحی راہنماء شوکت اقبال بھٹی نے کرسچن کمیونٹی سے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ پنجاب میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ رینجرز کی تعیناتی کے فیصلے پر پنجاب کی اقلیتی عوام موجودہ حکومت کے اس اقدام کی حمایت کرتی ہے موجودہ وقت میں وفاقی حکومت اور مسلح افواج کی دہشت گردو ں کے خلاف کاوشیں قابل تحسین ہیں اور اقلیتی عوام سمیت ملک کے امن و خوشخالی میں بڑھ چڑھ کر حکومت کے ساتھ تھی اور اآج بھی دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات کی عملداری کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے کلام مقدس میں لکھا ہے کہ اپنی حکومت کے تابع فرما ن بن کر رہو، اور پاکستان کی مٹی ہمارے نزدیک ماںّ کا درجہ رکھتی ہے اور پاکستانی مسیحو ں کی پہچان پاکستان ہی کی وجہ سے قائم ہے ۔ موجودہ حکومت کی نیت پر بحیثیت پاکستانی کسی کو بھی شک نہیں کرنا چائیے ہمارا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی یا گروپ سے ہو لیکن اِن معاملات میں ہم سب کو حکومت کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ لڑنے کی ضرورت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o
کمالیہ نئی آواز  (بیوروچیف۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) چوہدری آرٹس سوسائٹی کے ایم ڈی ،ایم افضل چوہدری اور پرنسپل ایڈوائزر اینڈ انچارج کلچرل ونگ ظہیر عباس چوہدری کے اعزاز میں ایک اعشائیہ پاکیزہ ریسٹورینٹ میں دیا گیا ۔جس کا اہتمام کمال کولنگ سنٹر کے ایگزیکٹو اور چوہدری آرٹس سوسائٹی کے رابطہ سیکرٹری محسن کمال کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ اعشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی، ایم افضل چوہدری نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے موثر اور انقلابی اقدامات اٹھانا ہو نگے اور اس کے لیے با صلاحیت اور ٹائیلنٹ کی حامل اداکاراؤ ں کو فلمو ں میں کام کرنے کے مواقع ملنے چاہیئے اور فلم انڈسٹری کی ترقی اس ضمن میں ہمارا اولین مقصد ہے اور ہمارا ٹارگٹ فلم انڈسٹری کی از سر نو بحالی ہے اور اس کے لیے لازمی ہے کہ فلم کے تمام شعبو ں میں نئے لوگو ں کو کام کے مواقع ملنے چاہیے اور خاص طور پر اداکاری کے میدان میں پی ٹی وی اور سٹیج کے با صلاحیت اداکاراؤ ں کو آگے لانا چاہیے تا کہ فلم انڈسٹری میں نئے اداکارو ں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع مل سکے ۔ بالی بوڈ میں نئے اداکارو ں کو متعارف کرانے کا رجحان عام ہے جب کہ اس کے مقابلے میں لوّلی ووڈ میں پرانے فنکارو ں ہی سے کام چلایا جا رہا ہے اور جب تک نئے آرٹسٹو ں کو آگے آنے کا موقع نہیں ملتا ۔فلم انڈسٹری کی بحالی میں اتنی ہی مشکلات پیش آئیں گی ۔ پرنسپل ایڈوائز ر برائے ایم ڈی اور کلچرل ونگ کے انچارج انجینئر ظہیر عباس چوہدری نے فلم بینو ں پر زور دیتے ہوئے کہافلم انڈسٹری میں تبدیلی نئے ٹیلینٹڈ فنکارو ں کے ذریعے ہی سے لائی جا سکتی ہے ۔ ملک میں ٹیلینٹ کا استعمال صحیح نہیں کیا جاتا اور شاید اس کی وجہ یہی ہے کہ ہمارے آرٹسٹ باہر کا رخ کرتے ہیں اور بھارت نے ہمیشہ پاکستانی آرٹسٹو ں اور فنکارو ں کی صلاحیتو ں بھر پور فائدہ اٹھایا ہے اور اسی طر ح نئے آنے والے فنکار وں کے لیے سینئر فنکار ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی راہنمائی میں نئے آرٹسٹ اپنے فن کو بہتر انداز میں اجاگر کر سکتے ہیں فلم سازو ں اور ہدایت کارو ں کو چاہئے کہ وہ میرٹ پر نئے آرٹسٹو ں کو فلمو ں میں کاسٹ کریں تاکہ میعاری اور با مقصد فلمیں تخلیق کر سکیں اور ہماری نوجوان نسل بھی بھارتی فلمو ں کی بجائے پاکستانی فلمو ں کی جانب راغب ہو سکے اور ہماری فلم انڈسٹری مزید پھیل پھول کر اپنی ترقی کی منازل طے کرئے۔ اور ہمارے ملک میں ترقی یافتہ تخلیق کار اس سے مستفید ہو رہے ہیں جو کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک خوش آئند بات ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں