حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا سندھلیانوالی شہر اورگردونواح کے چکوک کا طوفانی دورہ ۔
پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) اے سی پیرمحل کا دربار قطبیہ پر مزار قطب علی شاہ کے حفاظتی اقدامات جانچ پڑتال ،چک 675/16گ ب بھٹہ خشت پر چائلڈ لیبر کا معائنہ حبیب بنک سندھلیانوالی سمیت سکولوں میں حفاظتی اقدامات کاجائزہ امتحانی مراکز کے دورہ سمیت علاقہ میں ریونیو ریکارڈ کی چیکنگ تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے سندھلیانوالی شہر اورگردونواح کے چکوک کا طوفانی دورہ کرکے دربار قطبیہ مزار قطب علی شاہ کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے کر سیکورٹی امور کی ہدایات جاری کی اور چک 675/16گ ب میں بھٹہ خشت پرچھاپہ مارکر چائلڈ لیبر کا معائنہ کرتے ہوئے بھٹہ مالکان کو چائلڈ لیبر ایکٹ پر عملدرآمدرکا حکم جاری کیا
حبیب بنک سندھلیانوالی میں اچانک سرپرائز وزٹ کرکے بنک میں سیکورٹی امور کا جائزہ لیا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر689/31گ ب میں امتحانی مراکز کا دورہ کرکے سکول انتظامیہ کو طلبہ کو مکمل سیکورٹی اور سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرباہلک علی اور فوڈ انسپکٹر اسحاق شاہ کے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کو 25ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے وصول کیا چک نمبر692/32گ ب حلقہ پٹواری اور محکمہ مال کے عملہ سے گرداوری امور چیک کرتے ہوئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔