دہشتگردی کے تانےافغانستان ایران انڈیا سے ملتے ہیں
داڑھی ٹوپی پگڑی کو دہشتگردی کی علامت نہ بنایا جائے۔
کمالیہ(نئی آواز)سربراہ اہلسنت والجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی نے حالیہ دہشتگردی پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا آپریشن رد الفساد کا آغاز خوش آئند ہے بیگناہ انسانوں کو خون میں نہلانے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ۔ پاکستان دہشتگردی کی جنگ میں 80ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کرچکا ہے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اب بھی انڈیا کے ساتھ امن کا راگ الانپ رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے ۔ قانون نافذ کر نیوالے ادارے مسلح افواج جو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔ ا
ن کا مزید کہنا تھا داڑھی ٹوپی پگڑی کو دہشتگردی کی علامت بنا کر مدارس کے گرد گھیرا تنگ نہ کیا جائے ہم امن کے داعی ہیں ہمارے اسلاف نے ہمیں امن کا درس دیا ہے الحمدللہ کل بھی ہم ملکی دفاع کیلئے اپنی افواج کیساتھ کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں نیشنل ایکشن پلان رد الفساد سمیت دہشتگردی کیخلاف تمام آپریشنز آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہنے چاہیں تاکہ اس ملک کو دہشتگردی کے عفریت سے نجات مل سکے ۔