سندھیلیانوالی نئی آواز ( افضال چوہدری سے ) محکمہ صحت کا فوری ایکشن بوتلوں کے سیمپل لےکر لاہور لیباٹری بھجوا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق :آج سندھیلیانوالی پریس کلب کی طرف سے کوک کی بوتلوں کی مبینہ طور پر خبر بریک کی تھی ۔فوڈ انسپکٹر سید محمد اسحاق شاہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے، ارشاد ڈرنک کارنر اور ستار اینڈ کو کوک ایجنسی سے کوک، سیون اپ، اور سپرائٹ بوتلوں کے سیمپل لے کر لاہور لیباٹری میں ٹیسٹنگ کے لئے بھجوا دیئے
خیال رہے کہ انٹر نیٹ کے ذریعے بوتلوں کو بار کوڈ کے ذریعے چیک کیا گیا تھا، جہاں پر ان کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی ،