میاں اسدالرحمان کے مخالفین پر تابڑ توڑ حملے
کمالیہ نئی آواز (نامہ نگار) ممبرقومی اسمبلی میاں اسدالرحمان کی چیئرمینز و کونسلرز کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا۔ہمارے پاس 78ممبران موجود ہیں ۔ 22دسمبر ضلع کونسل کا الیکشن ہمارا گروپ واضع اکثریت سے جیتے گا مخالفین دو دن کمپئین کرکے شکست کو دیکھ کر بلوں میں گھس چکے ہیں ہم کرپشن مافیا کو بے نقاب کرتے رہینگے لوٹ مار کی سیاست کرنیوالے ناکام ہونگے۔ ہماری انتخابی مہم کل اختتام پذیر ہوجائیگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این خالد وڑائچ کا کہنا تھا ممبرقومی اسمبلی میاں اسدالرحمان پیر قطب علی شاہ علی بابا اور ایم پی اے عبدالقدیر اعوان کی انتھک محنتوں سے الحمداللہ ہم کامیابی کے قریب تر پہنچ چکے ہیں انشااللہ فوزیہ وڑائچ کی کامیابی کے بعد سرکاری دفتروں میں کمیشن ایجنٹس کا صفایا کرینگے میرٹ اور نظام میں شفافیت اولین ترجیح ہوگی ۔ عوام کے مسائل پر ہماری مکمل نظر ہے انشااللہ جلدسے جلد عوامی مسائل کا سدباب کرینگے۔ صحت صفائی صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر سمیت کھیلوں کے میدان ضلع بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا جال بچھائینگے بڑی تعداد میں عوامی نمائندگان کا ہمارے اوپر اعتماد ہمارے کردار کی پختگی اور صداقت دیانتداری کاواضع ثبوت ہے ۔ تقریب میں سابق تحصیل ناظم و امیدوار برائے ضلعی وائس چیئرمین پیرسید اختر عباس کرمانی سمیت یوسی چیئرمینز کونسلرز معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔