نئی آواز ( رانااشرف سے ) سقوط ڈھاکہ ملکی تاریخ پر بدترین سیاہ دھبہ ہے سانحہ سقوط ڈھاکہ قومی احتساب کا متقاضی ہے اقتدار کی ہوس، مفاد پرستی اور سیاسی و عسکری قوتوں کے غلط فیصلے علیحدگی کا سبب بنے۔
16دسمبر1971 کا دن ملکی کاتاریخ کا سیاہ ترین دن ہے 16دسمبر1971 کے دن اپنوں کی بے حسی اورغیروں کی سازشوں کی وجہ سے وطن عزیز دولخت ہواء میں عالم اسلام کی قوت کو کمزور اور منتشر کرنے کے لیے شیطانی اتحاد امریکہ، انڈیا، اسرائیل نے دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت کے دو ٹکڑے کیے۔ حکمران اور قوم سانحے سے سبق سیکھیں کیونکہ تاریخ بھولنے والی قوموں کا جغرافیہ بھی تبدیل ہو جاتا ہے ان خیالا ت کا اظہار خان شوکت علی بلوچ سابق امیدوارصوبائی اسمبلی پی پی89نے سقوط ڈھاکہ پر اپنے بیان میں کیا