فیض رسول (نامہ نگار ملتان) ملتان شہر اور گردونواح میں عید میلادالنبی جوش و خروش سے منایا گیا شہر بھر میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئی ملتان اور گردونواح میں تقریبا 70 جلوس اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیاسی،سماجی شخصیات اور کارکنان ایک ساتھ نظر آئے.اس کے علاوہ پورے شہر میں لنگر کے بہت وسیع انتظامات کئے گئے تھے.1200 پونڈ وزنی کیک ہو یا 50 من کی حلوے کی دیگ تو ملتان کا نام لازمی سامنے آتا ہے.اس کے علاوہ دودھ کی سبیل کا انتظام مختلف جگہوں پر تھا.اس کے علاوہ ملتان میں لوگوں نے بازاروں اور گھروں کو مختلف رنگوں کی لائٹوں سے خوب سجایا تھا۔