عمران خان کی کمیشن بنانے کی مخالفت فیصلہ عدالت میں ہی ہونا چاہیے

اسلام آباد نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی جماعت سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے مقدمے میں تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کے حق میں نہیں ہے۔
بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وہ جمعے کو آئندہ سماعت پر عدالت سے درخواست کریں گے کہ پانچ رکنی بینچ ہی اِس مقدمے کا فیصلہ کرے۔
عمران خان نے کہا کہ اپنی جماعت کے رہنماؤں اور قانونی ٹیم سے مشورے کے بعد وہ اِس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ تحقیقاتی کمیشن کے بجائے فیصلہ سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کو ہی کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا ‘کمیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے خیال میں یہ بینچ مجاز ہے اور صلاحیت رکھتا ہے۔ اِن کے پاس ساری معلومات آ چکی ہیں بلکہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ اُنھیں ہم سے زیادہ معلوم ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے پہلے اُنھیں سن لیں پھر ہمارا اُس پر موقف سن لیں اور فیصلہ کر دیں۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں