پیرمحل نئی آواز ( رانامحمداشرف سے ) سبزی منڈی روڈ پر واقع غوثیہ میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو اسلحہ کے زور پر 4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ڈاکوؤں نے سٹور میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ ڈالے تفصیل کے مطابق اعجاز حسین ولد نذیر احمدکی ملکیت دکان غوثیہ میڈیکل سٹور میں دو کس نامعلوم مسلح ہائے آتشیں اسلحہ بسوار موٹرسائیکل CG125آئے موجود دکان مالک اعجا زحسین اور اس کے بیٹے قاسم اعجاز و مبشرحسین شاہ گاہک کو یرغمال بناکر دکان سے نقدی چارلاکھ روپے ایک عدد موبائل فون نوکیا ، ایک عدد موبائل فون ہواوے P8لائیٹ چھین لیا اور کسی قسم کی مزاحمت کرنے پر فائر مارکر قتل کرنے کی دھمکی دے کر لوٹے ہوئے سامان سمیت فرارہوگئے ڈاکوؤں نے دکان پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے توڑڈالے۔
پیرمحل نئی آواز ( رانامحمداشرف سے ) پیرمحل بار کی طرف سے درجہ اول سول ججوں سلطان ٹیپو اور اعجاز حسین تبدیل ہو کر جانے والے اور نئے تعینات ہونے راناسہیل ریاض کے اعزاز میں تحصیل بار میں پروقارتقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نواز اور وکلاء کی شرکت تفصیل کے مطابق پیرمحل بار کے عبدالجبار جٹ صدر بار پیرمحل ورانا عمران منج سابق صدر بار، احمدرضاخان و عہدیداران وممبران کی طرف سے درجہ اول سول ججوں سلطان ٹیپو اور اعجاز حسین تبدیل ہو کر جانے والے اور نئے تعینات ہونے راناسہیل ریاض کے اعزاز میں پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری محمدنواز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ نے ہمراہ محمد اظفر خاں صاحب ایڈیشنل سیشن جج صاحب پیرمحل شرکت کی جس میں سول ججوں سلطان ٹیپو اور اعجاز حسین کی تحصیل پیرمحل میں نئی کورٹس کے قیام کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیاڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نواز نے ججوں کے اعزاز میں پروقارتقریب منعقد کرنے پر پیرمحل بار کے عہدیداران ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے بہت جلد پیرمحل میں جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کا عندیہ دیا۔
پیرمحل ( رانامحمداشرف سے ) ا ے سی پیرمحل کا اراضی سنٹر پیرمحل کا دورہ سائلین کوفرد ملکیت کے اجراء میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے اراضی سنٹر پیرمحل کا دورہ کرکے اراضی سنٹر کے تمام کاؤنٹر کے معاملات کو چیک کرتے ہوئے تمام کاؤنٹر پر ٹوکن کے حساب سے مخصوص وقت میں فرد کے اجرا اور انتقال رجسٹری کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے رش ختم کرنے کی ہدایات جاری کی انہوں نے اراضی سنٹر پیرمحل کے عملہ کی حاضری کو چیک کرتے ہوئے تمام کاؤنٹر پر موجود عملہ کی کارکردگی کو چیک کیا اور ہر سائل کو اپنی باری پر جلد سے جلد کام مکمل کرنے کی ہدایات د:
سندھیلیانوالی نئی آواز ( چوہدری افضال ) مین چوک میں سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے پولیس سکواڈ کی پہلی گاڑی نے سوزوکی مہران کو ٹکر مار دی مہران میں سوار محمد آصف ڈوگر سکنہ چک نبمر 743 گ ب سوار تھا محفوظ رہا۔
اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مین چوک میں اروتی پولیس کا ڈالہ بھی موجود تھا وہ بھی اس حادثے کو روکنے میں ناکام رہا ،شاہی سواری کے آگے پھیچے پولیس کی گاڑیاں تھی۔
پیرمحل ( رانامحمداشرف سے ) تحصیل انتظامیہ کا پیرمحل اللہ والا چوک اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بازار کھلنے سے پہلے دکانوں کے باہر پڑا سامان اٹھا لیاانتظامیہ نے بذریعہ لاؤڈ سپیکر 24نومبر سے پہلے پہلے دکانداروں کی تجاوزات ختم کرنے وارننگ جاری کررکھی تھی تفصیل کے مطابق چیف آفیسر طار ق جاوید کمبوہ کی سربراہی میں تحصیل انتظامیہ نے اللہ والا چوک پیرمحل اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں پر پڑا ہوا سامان اپنے قبضہ میں لے لیا اور کسی قسم کی تجاوزات دوبارہ کرنے پر سخت عندیہ دیانعیم اخترجانباز صدر پاکستان لیبر اتحادیونین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ریڑھی بانوں اور ٹھیلہ فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے بڑے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کاروائی کرے جنہوں نے اپنی دکانوں کے آگے فٹ پاتھ لاکھوں روپے اڈوانس لے کر ہزاروں روپے ماہانہ پر چڑھا رکھے ہیں جو تجاوزات کی بنیادی وجہ ہے علاوہ ازیں سبزمنڈی کے چاروں اطراف غیر قانونی طورپر سڑکوں پر قابض قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے غیر قانونی سبزمنڈی کو واگذار کروائے تاکہ پیرمحل شہر کا حسن بحال ہونے سمیت شہریوں کو گندگی سے پاک سبزی وفروٹ حاصل ہوسکے۔
پیرمحل ( رانامحمداشرف سے ) پاکستان ریلوے میں کیٹیگری تبدیل کرنے اور اضافی تعلیمی قابلیت کی ترقی پر پابندی سالہا سال سے ترقی پر پابندی اٹھائی جائے ملازمین محکمہ ریلوے کامطالبہ تفصیل کے مطابق پاکستان ریلوے میں عرصہ پانچ سال سے ایک شعبہ سے دوسرے شعبہ میں ملازمین کو ٹرانسفرکرنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے 2001 ء سے وفاقی حکومت نے اضافی تعلیمی قابلیت کی ترقی پر بھی پابندی لگادی جس سے محکمہ ریلوے میں پڑھے لکھے لوگ ترقی سے محروم ہے جبکہ ریلوے میں افسرشاہی کا کمال یہ ہے کہ اعلیٰ درجہ کی پوسٹوں پر ریٹائرڈ ملازمین کو بھرتی کیا گیا ہے ریلوے ملازمین نے پاکستان ریلوے وزیر، صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ محکمہ میں کیٹیگری تبدیل کرنے اور اضافی تعلیمی قابلیت پر پابندی اٹھائی جائے۔
ا ے سی پیرمحل کا ڈی ڈی ایچ او کے ہمر اہ آرایچ سی سندھلیانوالی کا دورہ میڈیسن سٹور کی چیکنک سٹاک اور مریضوں کو مہیا کی جانے والی ادویات کاریکارڈ چیک کیا تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ، ڈاکٹرباہلک علی ، اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر کے آرایچ سی سندھلیانوالی میں اچانک دورہ کرکے ان ڈور او رآؤٹ ڈور وارڈ کو چیک کرکے مریضوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی انہوں نے میڈیسن سٹور کی چیکنک کرکے سٹاک اور مریضوں کو مہیا کی جانے والی ادویات کاریکارڈ چیک کیا اور ہسپتال میں صحت وصفائی اور عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور وارڈ میں مریضوں کو نئی اورصاف چادریں مہیا کرنے کی ہدایات بھی دی
سانپ کے کاٹنے سے کھیتوں کو پانی لگاتاشخص جاں بحق تفصیل کے مطابق چک نمبر307گ ب کا رہائشی عبدالشکور ولد رحمت علی جوکہ کھیتوں کو پانی لگارہا تھاکہ زہریلے سانپ کے کاٹنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا جاں بحق ہوگیا
سرمایہ دارانہ جمہوریت قومی بحرانوں کی روٹ کاز ہے،اس نام نہاد جمہوری نظام نے پاکستان میں مفلس کومفلس تراورامیرکوامیر تربنادیا۔اس جعلی جمہوریت نے قومی معیشت کاخون چوس لیا ۔عوام یادرکھیں مغرب برانڈ جمہوریت مشرق میں کامیاب نہیں ہوسکتی ، ہمارے ملک میں ہرانے اور نئے شکاریوں نے اپنے اپنے جال بچھارکھے ہیں عوام چوکس رہیں۔عوام گلی محلے کے معاملات کی بجائے قومی سوچ کے تحت ملک سے محبت کرنے والی جماعتوں کی حمایت کریں ان خیالات کا اظہار ممتاز دولتانہ ضلعی راہنما کسان ونگ نے اپنے بیان میں کیا
اسلامی جمہوریت کے تحت متناسب نمائندگی کا نظام اپنایا جائے سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں و حکمرانوں کی تعیشات اورشاہ خرچیوں کی بدولت قدرتی دولت سے مالامال ملک بحرانوں کا شکار ہوا سیاسی حکومتی جماعتوں کی طرف سے زرکثیر خرچ کرکے بڑی بڑی ریلیاں ناجائزہڑتالیں،توڑپھوڑ،گھیراؤ،جلاؤ،دھرنوں،مظاہروں،ہنگاموں،کشت وخون،بلاجوازجلسوں،گاڑیوں وکاروں پرلمبے لمبے جلوسوں،نام نہاد خوشی اور استقبالیوں میں فائرنگ سے ملکی سرمایہ صرف ہونے سے ملک بے روزگاری اور معاشی بدحالی کاشکا رہوا ان خیالات کا اظہار خان شوکت علی بلوچ امیدواربرائے صوبائی اسمبلی نے پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔