پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) ڈاکٹر عارف سلیم عارف ڈائریکٹر ریجنل سروس اسلام آبادکی صحت یابی کی دعا۔
تفصیل کے مطابق ڈاکٹر عارف سلیم عارف ڈائریکٹر ریجنل سروس اسلام آبادجن کا بائی پاس ہورہا ہے ڈپٹی ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل عبدالرزاق صاحب ،جملہ اساتذہ سٹاف اور پریس کلب پیرمحل عہدیداران صدرراناشاہدالرحمن جنرل سیکرٹری رانا محمدا شرف ، میاں سرپرست میاں اختر علی نائب صدرمیاں اختر حسین ،سینئر نائب صدر محمد سلیم گل وممبان پریس کلب پیرمحل نے صحت یابی کی دعا کی۔
پیر محل نئی آواز ( نامہ نگار ) معروف سماجی شخصیت رانا منظور احمد انتقال کرگئے ۔
تفصیل کے مطابق رانامحمد آصف آئرلینڈوالے کے داداجان ، رانا لیاقت علی کے والد محترم رانا منظوراحمد انتقال کرگئے جن کی نمازجنازہ چک نمبر680/21گ ب میں اداکی گئی جس میں سیاسی سماجی صحافتی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی جن کی رسم قرآن خوانی 23نومبر کو چک نمبر680/21گ ب میں اداکی جائے گی مرحوم علاقہ کی ہردلعزیز سماجی شخصیت تھے۔
پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) میونسپل کمیٹی پیرمحل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارو ں کی واضح اکثریت سے کامیابی پر اخبار فروش یونین پیرمحل کے عہدیداروں محمد ارشد صدیقی صدر سید جعفر شاہ چیئرمین ، چوہدری محمد سلیم جنرل سیکرٹری کی مبارکباد ۔
تفصیل کے مطابق چوہدری خالد سردار امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل کی قیادت میں میونسپل کمیٹی پیرمحل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارو ں کی واضح اکثریت سے کامیابی پر اخبار فروش یونین پیرمحل کے عہدیداروں محمد ارشد صدیقی صدر سید جعفر شاہ چیئرمین ، چوہدری محمد سلیم جنرل سیکرٹری ، راناشمشاد علی سرپرست سپورٹران رانا محمد یونس ، شوکت علی ،ملک شہزاد ،انور برف والے نے مبارکباددیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تحصیل پیرمحل کی ترقی کے لیے مسلم لیگ ن کے گروپ کی کامیابی کو اہم قرار دیا۔
پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) پنجاب حکومت کا بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ کا منصوبہ ٹھپ لاکھوں روپے خورد برد ،، چند ماہ کے بعد رقم کی ادائیگی بند بھٹہ مزدور سخت مسائل کاشکار ۔
تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے سوفیصد شرح خواندگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو مشقت پر لگانے کی بجائے سکول یونیفارم اور کتابیں بستہ فری دینے کے ساتھ ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہزاروں بھٹہ مزدوروں کے بچے رجسٹر ڈ کیے گئے جنہیں چند ماہ وظیفہ کی رقم ملی مگر اس کے بعد وظیفہ کی ادائیگی بند کردی جس سے پنجاب حکومت کا سوفیصد شرح خواندگی کا خواب سرخ فیتے کی نذر ہونے سمیت بھٹہ مزدوروں نے غربت سے تنگ آکر دوبارہ اپنے بچوں کو محنت مزدوری پر لگالیا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب رقم ملے گی تو ہم گھر گھر جاکر ادائیگیاں کریں گے جبکہ والدین کا کہنا کہ اگر حکومت نے ہمارے ساتھ مذاق ہی کرنا توہمارے بچوں کو حالات پر چھوڑ دیتے وہ کم ازکم ہمار ے ساتھ روزی روٹی میں ہمارا ساتھ تو دیتے تھے حکومت کو ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے ماہانہ کی بنیاد پر وظیفہ کے سلسلہ کو جاری رکھنا چاہے
کروڑوں روپے خرچ کرکے اپ گریڈکیے جانے والے سرکاری ہسپتال میں ہرقسم کے آپریشن کی سہولت ناپید وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز کا عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا خواب ادھورا ایک ڈاکٹر سینکڑوں مریضوں کے علاج معالجہ کے ناکافی مکینوں کا ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور بے حسی کے خلاف سخت احتجاج میاں طارق فرید سماجی شخصیت نے وزیرا علٰی پنجاب میاں شہباز شریف ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کمشنرفیصل آباد ،ای ڈی او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاکہ فی الفور پیرمحل میں لیڈی ڈاکٹر تعینات کرکے آپریشن کی تمام سہولیات مقامی طور پر فراہم کی جائیں علاوہ ازیں ہسپتال میں مریضو ں کو دی جانے والی ادویات کے معیار اور کوالٹی کو چیک کیاجائے تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے مختص کیاجانے والے بجٹ کا عوام کو خاطر خواہ فائد ہ ہوسکے۔
پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) آپریٹررز اپنا قبلہ درست کریں شہری کیبل آپریٹررزسے مفت نہیں بلکہ فیس دیکرکیبل نشریات دیکھتے ہیں کیبل آپریٹررزاپنے مطالبات کے حل کیلئے دوسراراستہ اختیار کریں بصورت دیگر شہری کیبل کنکشن ختم کرکے متبادل زرائع استعمال کرنے پرمجبورہوجائیں گے ۔
کیبل نشریات کی بندش کی شدیدمذمت کرتے ہیں تحصیل پیرمحل کے شہریوں کا کیبل نشریات کی بندش کے خلاف کیبل آپریٹررز کے خلاف سخت ردعمل تحصیل پیرمحل کے شہریوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کیبل آپریٹررز نے عرصہ دراز سے یہ وطیرہ اختیار کررکھاہے کہ جب بھی انہیں کوئی مسئلہ درپیش ہوتاہے وہ شہریوں کوفراہم کردہ کیبل نشریات بند کردیتے ہیں انہوں نے کہاکہ شہری کیبل آپریٹرز سے مفت نشریات نہیں دیکھتے بلکہ انہیں ماہانہ فیس اداکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر کیبل آپریٹررز کو مسائل کاسامناہے تووہ نشریات بند کرنے کے علاوہ کوئی دوسراراستہ اختیار کریں کیبل نشریات کی بندش غیرقانونی اورغیراخلاقی اقدام ہے جس کی ہم شدیدمذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگرکیبل آپریٹررز نے اپنایہ غیرقانونی طریقہ کارختم نہ کیاتو ہم کیبل کنکشن ختم کرکے متبادل زرائع استعمال کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔
پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) حکومت کی جانب سے معمولی ٹیکس کی ادائیگی پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو اربوں کھربوں کا کالا دھن سفید کرنے کا موقع دینے کیلئے ایمنسٹی اسکیم جاری کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو تین سے چار فیصد ٹیکس کی ادائیگی پرکالا دھن سفید کرنے کا موقع دیا جائے گا اورذرائع آمدن بھی نہیں پو چھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس ایمنسٹی دینے پر راضی ہوگئی ہے۔اسکیم کے تحت رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو معمولی ٹیکس ادائیگی پر کالا دھن سفید کرنے کی اجازت ہو گی۔ ڈی سی اور ایف بی آر ریٹس کے درمیان فرق پر 3 سے 4 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگانے اور مرحلہ وار جائیداد کی قیمتوں کو مارکیٹ نرخوں پر کیا جائے گا۔رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نمائندوں نے کہاکہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو نیشنل ٹیکس نمبر سے مشروط کیا جائے اورجائیداد کی قیمتوں کے قانون کو تین ماہ کے لئے موخر کردیا جائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 7دسمبر 2016ء کو ’’نیشنل ووٹرز ڈے‘‘کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلہ میں 7دسمبر کو سیمینار میں عوام کو ووٹ دینے کا حق، ووٹرز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار، جنرل الیکشن 2018ء میں ووٹر کی شرکت کی اہمیت اور جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے حوالہ سے اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے۔