یرمحل (نامہ نگار) کوئی اطلاع نہ مشتری منادی،،، ضلعی میلہ کی تقریب کے نام پر یونین کونسل انتظامیہ نے عوام اورضلعی وتحصیل انتظامیہ کو بے وقوف بنادیا،،، ناقابل استعمال گراؤنڈ میں فرضی کھلاڑی ظاہر کرکے رسہ کشی اور والی بال کے مقابلے ظاہر کرکے ہزاروں روپے انعامات اور انتظامات کی مد میں ہڑ پ کرلیے،،سپورٹس تنظیموں کا احتجاج،، ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل علی اسٹیڈیم میں یونین کونسل انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سپورٹس میلہ کے کچھ ایونٹ جس میں رسہ کشی اور والی بال کے مقابلہ جات پیرمحل تحصیل کو دیے جس کی باضابطہ طورپر کسی بھی سپورٹس کلب یا کھلاڑیوں کو اطلاع نہ دی گئی اور نہ ہی سپورٹس میلہ کے ایونٹ کے متعلق عوام میں مشتری منادی کروائی گئی بلکہ ایک پینا فلیکس لگاکر علی اسٹیڈیم پیرمحل جس میں ہل چلاکر سپورٹس اسٹیڈیم کے لیے تیاری کی جارہی ہے میں اردگر د کے راہگیر اور چند کمیٹی یونین کونسل کے ملازمین کو کھلاڑی ظاہر کرکے رسہ کشی کا مقابلہ کروانے کا ڈرامہ کردیا جبکہ کسی قریبی گاؤں کی والی بال ٹیم کو مدعو کرکے سپورٹس میلہ ایونٹ کے نام پر ہزاروں روپے انعامات اور انتظامات کی مد میں ہڑپ کرکے علاقہ کے عوام اورضلعی وتحصیل انتظامیہ کو بے وقوف بنادیاسپورٹس تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر فیصل آباد،ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے سپورٹس میلہ کے نام پر علاقہ کے عوام اورضلعی وتحصیل انتظامیہ کو بے وقوف بنانے پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے (اس نیوز کو نمایاں لگادیں ممنوں ہونگا)۔
پیرمحل (نامہ نگار) حکومت کسانوں کی ڈوبتی معیشت کو بچانے کے لیے فی الفور اقدامات کرے دھان کی باسمتی اقسام کی قیمت فروخت کم از کم 2000 روپے فی من مقرر کرکے سرکاری سطح پر خریداری کروائے غلام شبیر وڑائچ، سید منظر عباس شاہ، ممتازدولتانہ،،
تفصیل کے مطابق حکومتی عدم توجہ کے باعث دھان کی فصل انتہائی خسارے کی قیمتوں پر 1100 سے1200 روپے روپے فی من فروخت ہو رہی ہے جب کہ لاگت کاشت فی من کم از کم 1500 روپے ہے جس سے نہ صرف کاشتکار انتہائی خسارے میں جارہا ہے بلکہ حکومتی سطح پر خریداری نہ ہونے سے سخت مشکلات کا شکار ہے سید منظر عباس شاہ تحصیل صدر انجمن نمبرداران، ممتازدولتانہ کسان راہنما، غلام شبیر وڑائچ نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور کاشتکاروں، رائس ملز مالکان کو اعتماد میں لے کر ان کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے تا کہ ملک کی 70فیصد دیہی آبادی ملک کی ترقی اور بہتری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھ سکے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھان کی باسمتی اقسام کی قیمت فروخت کم از کم 2000 روپے فی من مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ کسانوں میں بے چینی ختم ہو سکے اور ان کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔
پیرمحل (نامہ نگار) بلدیاتی انتخابات میونسپل کمیٹی یا ضلع کونسلوں کی مخصوص نشستوں اور چیئرمین وائس چیئرمینوں کا چناؤکی میڈیا کوریج،، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی بھی پالیسی نہ ہونے پر ضلع بھر کے صحافی سخت مشکلات کا شکار۔
الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے صحافیوں کو شناخت کارڈ جاری کرے تفصیل کے مطابق دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات مخصوص نشستوں کے امیدواروں کا چناؤ کیا گیا مخصوص نشستوں کے بلدیاتی انتخابات کی کوریج کے لیے میڈیا کا کردار مسلمہ ہونے کے باوجود ڈی سی او اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے صحافیوں کے لیے کسی بھی قسم کے شناخت کارڈ جاری نہ ہونے پر صحافی کوریج کے لیے سخت مسائل کا شکار رہے ضلع بھر کی چار میونسپل کمیٹیوں کی کوریج نہ ہونے کے برابر رہی جبکہ چند دن بعد چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات ہورہے ہیں صوبائی الیکشن کمیشن کی طرف سے میڈیا کے لیے واضح پالیسی کے باوجود ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی طرف سے میڈیا کوریج کے لیے انتظامات نہ کرنا سنگین غفلت کا نتیجہ ہے ضلع بھر کی صحافتی تنظیموں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مجاز افسران کی مجرمانہ غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کے لیے پیشگی صحافیوں کو اجازت نامے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پیرمحل (نامہ نگار) بلدیاتی نظام کی تشکیل سے ترقیاتی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا بلدیاتی نمائندے فلاحی معاشر ے کے قیام کے لیے نا گزیر ہیں ان کی تشکیل سے مسائل حل ہونے سمیت عوام کو آسودگی ملے گی۔
ان خیالات کا اظہار چویدری خالد سردار متوقع چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل نے نومنتخب مخصوص نشستوں کے نمائندوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام کی حکومت عوام پر عوام کے لیے کا نعرہ اسی وقت مکمل ہوگا جب نچلی سطح پر بلدیاتی نظام کام کرے گا کیونکہ عوام کے بنیادی مسائل بلدیاتی اداروں کی تشکیل سے ہی حل ہونگے بلدیاتی اداروں کی تشکیل نہ ہونے کے باعث ترقیاتی کام صوبائی قومی ممبران کو کرنے پڑتے تھے جن کی ذمہ داریاں قانون سازی کرنا ہوتی ہے مگر انہیں اضافی ذمہ داریاں سونپ کر سڑکیں سولنگ نالیاں جیسے مسائل میں الجھا کر رکھ دیا ہے بلدیاتی نظام کی تشکیل سے نچلی سطح پر مسائل کے حل کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگااس موقع پر ان کے ہمراہ محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم محمد افضل باؤ اصغر علی لالہ سمیت کونسلر ز بھی موجود تھے
پیرمحل (نامہ نگار) اعجا ز حسین اجی معروف سیاسی سماجی شخصیت کی ہمشیر ہ سفینہ ناز بھاری اکثریت سے ضلع کونسل کی مخصوص نشست پرممبرضلع کونسل منتخب سماجی سیاسی فلاحی حلقوں کی مبارکباد ۔
تفصیل کے معروف شخصیت اعجا ز حسین اجی معروف سیاسی سماجی شخصیت کی ہمشیر ہ سفینہ ناز بھاری اکثریت سے ممبرضلع کونسل منتخب ہوگئی ان کی کامیابی سے تحصیل پیرمحل کی خواتین کو بھرپور نمائندگی حاصل ہونے سمیت خواتین کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور معاونت حاصل ہوگی بھاری اکثریت سے مخصوص سیٹ پر کامیاب ہونے پر چوہدری محمد طارق بھٹہ والے، چوہدری محمد افضل باؤ، محمد طاہر گلزار، حاجی محمد لطیف، نوبہا رخان گادھی میاں اختر حسین، مظہر حسین انصاری، فیصل نکال بھٹی، اظہر حسین،محمد مجاہد جٹ،طالب حسین ناز،حاجی مبشر علی،محمد حنیف خان سمیت سیاسی سماجی فلاحی صحافتی حلقوں نے مبارکبا دپیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
پیرمحل (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی پیرمحل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات تین تین ووٹ حاصل کرنے والی دوخواتین ممبر کا ٹاس پر فیصلہ نادیہ کریم نے ٹاس پر خواتین کی مخصوص نشست حاصل کرلی تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں چوہدری اسدالرحمن ایم این اے، چوہدری خالد سردار چیئرمین گروپ محمد صدیق پیارا سابق نائب تحصیل گروپ نے مخصوص سات نشستوں میں سے چھ نشستیں حاصل کرلی تھی جبکہ ایک خواتین کی نشست میں امینہ طالب اور نادیہ کریم کے 3,3ووٹ ہونے کی بناء پر ٹاس پر فیصلہ طے کیا حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ریٹرننگ آفیسر کی نگرانی میں دونوں امیدواروں کے درمیان ٹاس کیا گیا جونادیہ کریم زوجہ ملک کوکب رشید نے جیت کر خواتین کی مخصوص نشست حاصل کرلی یادرہے کہ ایم این اے چوہدری اسدالرحمن اور ایم پی اے علی بابا کے الحاق سے میونسپل کمیٹی پیرمحل کی 25نشستوں میں سے صرف دو امیدوار اپوزیشن میں رہنے کے باعث براہ نام اپوزیشن ہوگی چوہدری خالد سردار میونسپل کمیٹی پیرمحل کے واضح چیئرمین ہونگے جواس سے پہلے دودفعہ چیئرمین دودفعہ ناظم اور ایک دفعہ نائب ضلع ناظم کام کرچکے ہیں
پیرمحل (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی پیرمحل کی سات مخصوص نشستوں کے انتخابات چوہدری اسدالرحمن ایم این اے، چوہدری خالد سردار چیئرمین گروپ نے میدان مار لیا سات نشستوں میں چھ سیٹیں جیت کر کلین سویپ کردیا ۔
ایک نشست کے ووٹ برابر ہونے پر فیصلہ ٹاس پر ہوگا تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں چوہدری اسدالرحمن ایم این اے، چوہدری خالد سردار چیئرمین گروپ نے مخصوص سات نشستوں میں سے لیبر سیٹ ریحا ن افضل 18میں سے 16ووٹ لے کر منتخب ہوگئے جبکہ یوتھ کونسلر کے لیے دانیا شیخ 16ووٹ، عاشق بابر 16ووٹ خواتین نشست پر انیس تبسم 4ووٹ، عقیلہ مشتا ق4ووٹ، خالدہ نسرین 4ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی چوتھی نشست کے امینہ طالب اور نادیہ کریم کے 3,3ووٹ ہونے کی بناء پر ٹاس پر فیصلہ ہوگا اس طرح چوہدری خالد سردار گروپ نے چھ نشستیں جن میں چار خواتین میں تین خواتین جبکہ ایک یوتھ سیٹ ایک کسان ممبر ایک اقلیتی نشست جیت کر میونسپل کمیٹی پیرمحل کے انتخابات میں کلین سویپ کردیا کل 18کونسلروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اپوزیشن گروپ دودھڑوں میں تقسیم ہونے کے باعث دویقینی سیٹوں میں سے کوئی بھی نشست حاصل نہ کرسکی اب میونسپل کمیٹی پیرمحل کی چیئرمین شپ کے لیے چوہدری اسدالرحمن ایم این اے، چوہدری خالد سردار چیئرمین گروپ کے پاس 26ووٹ میں 19ووٹ کی واضح اکثریت حاصل ہوگئی۔
پیرمحل (نامہ نگار) نامعلوم چور مسجد کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے لاکھوں روپے مالیت کا ٹریکٹر چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق ذوالفقار علی نامی شخص موٹرسائیکل پر سوار مدینہ بلاک مسجد میں نماز ظہر ادا کرنے کیلئے گیا موٹرسائیکل مسجد کے باہر کھڑی کی نماز کی ادائیگی کے بعد باہر آیا تو نامعلوم چوروں نے موٹرسائیکل چوری کرلی تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ381ت پ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرہوا۔ چک نمبر717گ ب شبیر احمد کا ٹریکٹر مالیتی 5لاکھ روپے جوکہ گاؤں میں موجود ٹیلی نار ٹاور کے پاس کھڑا تھا نامعلوم چوروں نے چوری کرلیاتھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 381ت پ مقدمہ درج کرلیا۔
پیرمحل (نامہ نگار) اوباش نے غریب محنت کش انڈے فروش کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد مرتضی کا بیٹا عرصہ 13 سال سے بسوں میں انڈے فروخت کرتا ہے آفتاب حسین نامی اوباش شخص نے لاری اڈا پیرمحل میں انڈے خریدنے کے بہانے رجانہ روڈ دکانا ت کے عقب میں لے جاکر بچے کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی شورواویلا کرنے پر ملزم فرار گیا تھانہ پیرمحل پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 377/511ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل (نامہ نگار) بلدیاتی انتخابات میونسپل کمیٹی یا ضلع کونسلوں کی مخصوص نشستوں اور چیئرمین وائس چیئرمینوں کا چناؤکی میڈیا کوریج،، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی بھی پالیسی نہ ہونے پر ضلع بھر کے صحافی سخت مشکلات کا شکار، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کی مانیٹرنگ کے لیے صحافیوں کو شناخت کارڈ جاری کرے تفصیل کے مطابق دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات مخصوص نشستوں کے امیدواروں کا چناؤ کیا گیا مخصوص نشستوں کے بلدیاتی انتخابات کی کوریج کے لیے میڈیا کا کردار مسلمہ ہونے کے باوجود ڈی سی او اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے صحافیوں کے لیے کسی بھی قسم کے شناخت کارڈ جاری نہ ہونے پر صحافی کوریج کے لیے سخت مسائل کا شکار رہے ضلع بھر کی چار میونسپل کمیٹیوں کی کوریج نہ ہونے کے برابر رہی جبکہ چند دن بعد چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات ہورہے ہیں صوبائی الیکشن کمیشن کی طرف سے میڈیا کے لیے واضح پالیسی کے باوجود ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی طرف سے میڈیا کوریج کے لیے انتظامات نہ کرنا سنگین غفلت کا نتیجہ ہے ضلع بھر کی صحافتی تنظیموں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مجاز افسران کی مجرمانہ غفلت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات کے لیے پیشگی صحافیوں کو اجازت نامے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔