عارف والا (نئی آواز نیوز) شی میل ایسوسی ایشن تحصیل عارفوالا کے زیراہتمام سیالکوٹ میں خواجہ سراء سے ظالمانہ سلوک کے خلاف خواجہ سراؤں نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھار کھے جن پر مذمتی نعرے درج تھے ریلی ٹی ایم اے ہا ل عارفوالاسے شروع ہوکر جناح چوک پہنچی جہاں پر خواجہ سراؤں نے احتجاجی دھر نا دیا اور سیالکوٹ واقعہ کے مرکزی ملزم ججی بٹ اوردیگر ملزمان کے خلاف شدید الفاظ میں نعرے بازی کی شی میل ایسوسی ایشن کی سنئیر رہنماء گڑیا، ریمل چوہدری ودیگر نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ ظالمانہ رویہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملزمان کو سخت سے سخت سزادلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
عارف والا (نئی آواز نیوز) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن -7 افراد گرفتار -35لیٹرشراب اور 700گرام چرس برآمد تفصیل کے مطابق غربی ریلو ے پھاٹک کے نزدیک پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دانش ,محمدآصف سکنہ بختیار کاکی چوک اور 40/SP سے حسن عرف ککڑی کو گرفتار کرکے35 لیٹرشراب برآمد کرلی جبکہ نواحی گاؤں سے محمدارشاد، محبوب عالم سکنہ باہی وال،ملکہ ہانس سے محمدریحان اور پل پیر کوٹ سے منیراحمد کو گرفتار700گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا مقدمات درج۔
عارف والا (نئی آواز نیوز) تیزرفتار موٹرسائیکل سے گر کر شادی شدہ خاتون جاں بحق تفصیل کے مطابق ترکھنی روڑ پر موٹرسائیکل سوار تسلیم احمد اپنی اہلیہ مبشراں بی بی کے ہمراہ عارفوالا سے گاؤں واپس جارہاتھاکہ موٹرسائیکل کے ٹائر میں دوپٹہ پھنس گیا جس سے مبشراں بی بی گر کر جاں بحق ہوگئی پولیس مصروف تفتیش ہے۔
عارف والا (نئی آواز نیوز) ساہیوال ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی حمایت میں عارفوالا بار نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے ہڑتال کی بارروم میں وکلاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار میاں مرادعلی بھٹی،سیکرٹری بار میاں صفدر علی طور، سابقہ سیکرٹری سید علی رضا گیلانی، سردار گوہر علی ڈوگر ودیگر نے کہاکہ سائلین کو بروقت انصاف کی یقینی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے ہائی کورٹ بینچز کا بہت اہمیت کا حامل ہے عدلیہ بحالی میں وکلاء برادری کی تحریک کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ سے فی الفو رنوٹس لے کر ہائی کورٹ بینچز کے قیام کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
عارف والا (نئی آواز نیوز) چوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوؤں مالیت کی کار، موٹرسائیکل اور جانور چور لے اڑے تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 139/EBکے رہائشی عبدالستار و لد فتح محمد آرائیں کی کارنمبر3086/LEF-07 مالیت -6 لاکھ روپے گلشن اقبال کالونی سے نامعلوم چورلے اڑا جبکہ محلہ عیدگاہ میں بشیراحمدکی موٹرسائیکل مالیت40 ہزار روپے گھر کے باہر سے زاہد نے تین کس ساتھیوں سے ملکر چرالی اورنواحی گاؤں 66/EBسے فضل کریم کے احاطہ سے بکرا مالیت30 ہزار روپے نے شان نے تین ساتھیوں سے ملکر چرالیا مقدمات درج۔
عارف والا (نئی آواز نیوز) پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں نمونیا کے خلاف آگاہی کا عالمی دن آج 18نومبر بروز جمعۃالمبارک کو منایاجائے گا اس سلسلہ میں محکمہ صحت اور این جی او ز کے زیراہتمام عارفوالا سمیت ملک بھرمیں آگاہی واکس،سیمینارز اور دیگر تقریبات انعقا د پذیر ہوں گی جس میں مقررین نمونیا سے بچاؤکے متعلق عوام میں شعور اجاگر کریں گے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) غیر قانونی گیس ریفلنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر -3 دکاندار گرفتار تفصیل کے مطابق آج محلہ مظفرآباد میں ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمدعزیر نے ملازمین کے ہمراہ سرعام گیس سلنڈروں میں ریفلنگ کرتے دکانداروں اشرف اورمحمداحمدکو پکڑ لیا سامان مشین اور گیس سلنڈر قبضہ میں لے لیے جبکہ نواحی گاؤں سے غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات فروخت کرتے دکاندار خضرکو پکڑ لیا مقدمات درج۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) پولیس کا مختلف مقامات پر سرچ آپریشن-8 افراد گرفتار -28لیٹرشراب اور ناجائز اسلحہ برآمد تفصیل کے مطابق ضیاء نگر میں پولیس کا مختلف مقامات پر سرچ آپریشن محمد رضوان، نسیم سکنہ فرید پورڈوگراں اور ٹاؤن ہال سے شہزاد علی کو گرفتارکرکے-28 لیٹرشراب برآمد کرلی جبکہ نواحی گاؤں 67/EB سے محمد آصف، لاری اڈا چوک سے محمد رفیق، فیصل سکنہ وارڈ نمبر6،محمدعظیم اورغلام حسین سکنہ149/EB کو گرفتارکرکے پانچ عدد ناجائز کاربین 12بور،پسٹل30 بور اور گیارہ عدد گولیاں برآمد کرلیں مقدمات درج۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) معمولی جھگڑے پر -2افراد کی فائرنگ سے 55سالہ شخص قتل تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 91/EBمیں نظام موہل کو معمولی جھگڑے پر ناصر اور امیر حمزہ نے فائرنگ کرکے گھر میں قتل کردیا ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نعش کوقبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے آر ایچ سی ہسپتال محمد نگر پہنچادیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) شادی کا جھانسہ دے کر اوباش نے ساتھی سے ملکر طلاق یافتہ خاتون کو ہوس کا نشانہ بناڈالا تفصیل کے مطابق ایم بلاک میں رابعہ بی بی دختر انورسکنہ لڈن کو شادی کا جھانسہ دے کر دربار کمیر سے موٹرسائیکل پر بیٹھا کر مظہر فرید نے ساتھی سے ملکرمکان میں زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اوباش ساتھی سمیت جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تھانہ سٹی عارفوالا میں مقدمہ درج۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مردوں کا عالمی دن آج 19 نومبربروز ہفتہ کو منایا جائے گا اس دن کو منانے کا مقصد معاشرہ اور خاندان میں فرد کی حیثیت کو اجاگر کرنا اس کے حقو ق اور مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرنا ہے اس سلسلہ میں بیداری کیلئے مختلف سماجی تنظیموں کے زیراہتمام عارفوالا سمیت ملک بھرمیں تقریبات منعقد ہوں گی اور مقررین ملک کی ترقی کے لئے مرد حضرات کی خدمات کو اجاگر کریں گے۔ مردوں کا عالمی دن سب سے پہلے ٹرینی داداور ٹوبا گو میں 19نومبر1999 کو منایاگیا تھا۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ”انٹرنیشنل جرنلسٹ ڈے“ آج19 نومبر بروز ہفتہ کو منایاجائے گا اس دن کی مناسبت سے مختلف صحافتی اور فلاحی تنظیمیں عارفوالاسمیت ملک بھر میں سمینارز اور پروگرامز انعقاد پذیر کریں گی۔ الیکٹرؤنک اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) پاکستان کے ممتاز سیاستدان وسندھ پیپلز پارٹی کے سربراہ سر شاہنواز بھٹو کی59 ویں برسی آج 19نومبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی سرشاہنواز بھٹو سابق وزیر اعظم و پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے والد اور بے نظیر بھٹو کے دادا تھے ان کی سیاسی زندگی کا آغاز1920 میں ہوا وہ لاڑکانہ ڈسٹرکٹ بورڈ کے صدر منتخب ہوئے انہیں 1921 میں خان بہادر اور 1930میں سر کا خطاب عطا ہوا1934 میں انہوں نے سندھ پیپلزپارٹی کے نام سے ایک سیاسی جماعت بنائی اور 1936میں سندھ اتحاد پارٹی کے صدر منتخب ہوئے سر شاہنواز بھٹو 19نومبر1957 کو انتقال کرگئے تھے۔