نئی آواز پیر محل ( رانا اشرف ) موٹر وے متاثرین کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کے لیے موٹروے انتظامیہ کا تعاون ناگزیر ہے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل
موٹر وے متاثرین کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کے لیے موٹروے انتظامیہ کا تعاون ناگزیر ہے 18فیصد کلیمز کے علاوہ تمام کلیمز کی ادائیگی ہونے سے متاثرین موٹروے کوریلیف ملا باقی کلیمز کی ادائیگی اور مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے ان خیالا ت کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے لاہور کراچی موٹروے کے افسران کے ساتھ میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ لاہو رکراچی موٹروے کی تعمیر کے دوران پبلک کے راستوں اور سڑکوں اور گذر گاہوں اور آبی گذر گاہوں کے مسائل پیدا ہوئے جن کو موٹروے کی انتظامیہ جلد سے جلد تعمیر کرنے کے لیے اپنا کردار اداکرے تاکہ موٹر وے متاثرین کو ریلیف ملنے سمیت ان کے مسائل جلد سے جلد حل ہوں گے اس موقع پر موٹروے اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی *****