عارف والا(نئی آواز نیوز) پولیس کا شراب فروشی کے اڈے پر چھاپہ -3 افراد گرفتار20۔لیٹرشراب اور ناجائز اسلحہ برآمد تفصیل کے مطابق نواحی چک شفیع میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پرشراب فروشی کے اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے محمداسلم اور ذیشان فریدسکنہ پیر سلطان کو گرفتارکرکے 20لیٹرشرا ب برآمد کرلی جبکہ نواحی گاؤں 34/KB سے بابرشیرکو ناجائز پسٹل30 بور اور پانچ عددگولیوں سمیت گرفتارکرلیامقدمات درج۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) ڈی ڈی اوزراعت کا چھاپہ غیر معیاری کھادفروخت کرنے پردکاندار اورملازم کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مچھلی بازار میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت محمد اسلم نے ملازمین کے ہمراہ حسیب ڈیلرز شاپ پر کاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری کھاد فروخت کرنے پر دکاندار وکیل احمد اور ملازم کے خلاف تھانہ میں سٹی عارفوالا میں مقدمہ درج کرادیا۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) گردآلوددھندسے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا سانس اورگلے کی امراض میں شدت پھیپھڑے ناکارہ ہوسکتے ہیں ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے انسانی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے احتیاط کریں ان خیالات کا اظہار نامور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد علی ہاشمی نے ”میڈیا“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سموک گرد آلود کی وجہ سے دھند کی مانند محسوس ہورہی ہے زہریلی سموک سے گلے میں جلن اور سانس میں دشوار ی ہوجاتی ہے اس لئے بروقت احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی اس وبائی امراض سے بچنے میں معاونت حاصل ہوسکتی ہے اس موقع پر ڈاکٹر نعیم اشرف بھی موجودتھے۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) چارہ مشین کی زد میں آکر کاشتکار کا بازو کٹ گیا ہسپتال منتقل تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 63/ebمیں کاشتکار شیر احمدولد ولی محمد احاطہ مویشیاں میں مشین پر بھینسوں کیلئے چارہ کاٹ رہاتھا کہ اچانک مشین بازو آنے سے کٹ گیا تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) اردو کے نامور شاعر جون ایلیا کی14 ویں برسی آج 8نومبربروزمنگل کو منائی جائے گی جون ایلیاکا اصل نام سید جون اصغر تھا اور وہ 14دسمبر1931 کو امروہہ میں پید اہوئے جون ایلیاکو اردو،فارسی،عربی اور عبرانی زبانوں پر عبورحاصل تھا ان کی مطبوعہ نثری کتب میں حسن بن صباح اور جوہر صقلی کے نام شامل ہیں جبکہ ان کے شعری مجموعے شاید،یعنی،لیکن،گمان اور گویا کے نام سے اشاعت پذیر ہیں۔2000میں ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکر دگی سے نوازا گیا جون ایلیا 8نومبر2002 کو وفات پاگئے تھے
عارف والا(نئی آواز نیوز) سموک گردآلود دھندکی آمد شہر بھر سے ماسک نایاب ہوگئے پانچ روپے والا ماسک بلیک میں 20 روپے میں فروخت خواتین اورمردوں کو مشکلات کا سامنا گلے اور ناک کو محفوظ رکھنے کیلئے ماسک کا استعما ل بڑھتے ہی عارفوالا اور گردونواح میں ماسک مارکیٹوں سے نایاب ہونے پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لے کر ماسک کی یقینی فراہمی کو ممکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے
عارف والا(نئی آواز نیوز) سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کا547 واں یوم پیدائش آج 8نومبربروز منگل کو منایا جائے گا وہ8 نومبر1469 کو ننکانہ صاحب میں پیدا ہوئے تھے بابا گرونانک اسلام اور ہندومت دونوں مذاہب کے گرویدہ تھے اور دونوں مذاہب کے پیروکاروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنے کی تعلیم دیتے تھے۔بابا گرونانک 10 اکتوبر1539 کو وفات پاگئے تھے۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) لاکھوؤں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے پر-2 تاجر وں کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق شفیع شادی چوک میں غلہ منڈی کے آڑھتی خضر حیات نے20۔لاکھ روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر تاجر ریحان احمد کے خلاف اور لکڑ منڈی کے دکاندار محمد عاشق نے 2۔لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دینے پر تاجر لیاقت علی کے خلاف تھانہ سٹی عارفوالا میں الگ الگ مقدمہ درج کرادئیے۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) اوباش نے ساتھی سے ملکر جواں سالہ دوشیزہ کو ہوس کا نشانہ بناڈالا تفصیل کے مطابق موضع بارہ کے رہائشی نوراحمد جوئیہ کی بیٹی عشرت بی بی گھر کے قریب کھیت میں رفع حاجت کیلئے گئی کہ اوباش نوشیر احمد نے ساتھی سے ملکرزبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا شورواویلا پراوباش ساتھی سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) گھریلو تنازعہ پر دلبرداشتہ25سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 65/EBکے رہائشی علی شیر کا بیٹا جباراحمدنے گاؤں کے قریب فٹبال کے آہنی پول سے گلے میں پھندا ڈال سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کا چھاپہ اشیاء خردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر دکاندار گرفتار تفصیل کے مطابق نواحی آباد ی فتح پور میں ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول نے کاروائی کرتے ہوئے اشیاء خردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر دکاندار محمد اشرف کو پکڑلیا تھانہ میں مقدمہ درج۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) -2نامعلوم افراد نے ہزاروں روپے مالیت کا موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لیاتفصیل کے مطابق محلہ انعام آباد کے رہائشی محمد ارشد آرائیں کا بیٹا فیضان ارشد موٹرسائیکل نمبر 2089/PKKپرسوار بازار جارہاتھا کہ-2نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موبائل فون اورموٹرسائیکل مالیت70ہزار روپے چھین لیا اور فرار ہوگئے مقدمہ درج۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) ارد و کے مشہورشاعر،افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار حکیم احمد شجاع کا120 واں یوم پیدائش آج4 نومبربروز جمعۃ المبارک کو نہا یت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔وہ4 نومبر1896 کو پیدا ہوئے۔حکیم احمد شجاع نے بہت سے افسانے،ناول اور ڈراموں کی کہانیاں تحریرکیں انہوں نے ایک ادبی رسالہ ہزار داستان اور بچوں کا رسالہ نونہال بھی نکالا۔حکیم احمد شجاع 4جنوری1969 کو وفات پاگئے تھے۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کا چھاپہ جعلی زرعی ادویات و بیج برآمدمالک اور ملازم گرفتار تفصیل کے مطابق مچھلی بازار میں ضیاء سپرے سنٹر پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ظہوراحمد نے ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جعلی زرعی ادویات اور بیج برآمد کرکے اشتیاق احمد اور ضیاء کو پکڑ لیا تھانہ میں مقدمہ درج۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) ایس ڈی اوکینال کا چھاپہ سرکاری پانی چوری کرتے -2کاشتکار گرفتارتفصیل کے مطابق نواحی گاؤں کمہاریوالہ میں ایس ڈی او کینال نے ملازمین کے ہمراہ راجباہ راحمونکی برجی نمبر9/10-Lاوربرجی نمبر01/02-Lسے سرکای نہری پانی چوری کرنے پر کاشتکار خضرحیات اورمحمدسلیم کو پکڑلیا تھانہ میں مقدمہ درج۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) لاکھوؤں روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر زمیندار کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق غلہ منڈی کے آڑھتی رفیق خالد نے1740000 روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر زمیندار محمد زاہد اقبال کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کرادیا۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) ڈی او سول ڈیفنس کا آتشبازی کے اڈے پر چھاپہ آتشباز گرفتار سامان برآمد تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 93/D میں ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محمد عزیز نے ملازمین کے ہمراہ غیرقانونی آتشبازی کے اڈے پر چھاپہ مارکر اللہ رکھا کو گرفتار کر لیا سامان بر آمد کرلیا مقدمہ درج۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) سابق چیف آف آرمی سٹاف پرویز مشرف کی جانب سے ملک بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کو آج3 نومبربروز جمعرات کو9سال بیت گئے عارفوالا سمیت ملک بھر میں وکلاء برادری یوم سیاہ منائے گی جبکہ3 نومبر2007 کے واقعہ کے خلاف احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی واضح رہے 3 نومبر سے 15 دسمبر2007 تک ایمرجنسی نافذ میں آئین پاکستان معطل رہا اور پرویز مشرف کے حکم پر چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے متعدد ججز کو معطل کرکے نظر بند کردیا گیا تھا
عارف والا(نئی آواز نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ انٹر پرینیورڈے آج-3 نومبر بروزجمعرات کو منایا جائے گااس سلسلہ میں مختلف تنظیموں کے زیراہتمام عارفوالا سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات اور سیمینارزانعقاد پذیر ہوں گے جس میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شرکت کرئے گی اس موقع پر ممتاز کاروباری،تجارتی شخصیات اور بزنس ایکسپرٹس لیکچر دیں گے جس میں طلبہ و طالبات کو انٹر پرینیورز کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) پاکستان کی نامور فوک گلوکارہ ریشماں کی تیسری برسی آج3 نومبربروز جمعرات کومنائی جائے گی 1947کو جنم لینے والی گلوکارہ ریشماں کا تعلق خانہ بدوشوں کے خاندان سے تھا جوکہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہوگئے تھے ریشماں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز محض بارہ برس کی معر میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔”ہائے اوربا نئیں اولگدادل میرا، چار دنا دا پیار اوربا بڑی لمبی جدائی“ جیسے گیت گا کر شناخت حاصل کی گلوکارہ ریشماں 3 نومبر2013 کو کینسر میں متبلا رہنے کے بعد انتقال کرگئی تھیں
عارف والا(نئی آواز نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف جرائم سے تحفظ کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر میں صحافتی تنظیموں کے زیراہتمام آگاہی واکس اور سیمینارز انعقا د پذیر ہوئے2 نومبر2013 سے اقوام متحدہ سچ کو سچ لکھنے والے اور جھوٹ کا پردہ چاک کرنے والے صحافیوں کے خلاف جرائم سے تحفظ کا عالمی دن منایا جاتا ہے
عارف والا(نئی آواز نیوز) تھانہ سٹی پولیس کا چھاپہ غیرقانونی افغان باشندہ گرفتار تفصیلات کے مطابق بوریوالہ چوک میں تھانہ سٹی پولیس کے اے ایس آئی غلام فرید نے بغیر دستاویزات کے عبداللہ ولد مشکائی پٹھان سکنہ زرمیلان افغانستان کو گرفتارکرلیا پولیس تھانہ سٹی عارفوالا نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) 3۔ لاکھ روپے مالیت کاجعلی چیک دینے پر کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق مرلے چوک کے رہائشی محمد سرور سجاد نے تین لاکھ روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر کاشتکار محمد سجاول کے خلاف تھانہ قبولہ میں مقدمہ درج کرادیا۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) پولیس کا سرچ آپریشن -4 افراد گرفتار شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں میراں شاہ میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران امتیاز احمدکو -5لیٹر شراب اور این بلاک سے عدیل، عمرفاروق سکنہ23/KB اور علی شیر سکنہ ماچھی سنگھ کو تین عددناجائز پسٹل30 بور اور گیارہ عدد گولیوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا مقدمات درج۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) سانحہ واہگہ بارڈکے شہداء کی دوسری برسی آج2 نومبر بروز بدھ کو منائی جائے گی ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد پذیر ہوں گی جس میں عارفوالا کے سپوت رینجرز انسپکٹر محمدرضوان شہید کے مزار پر رینجر ز رجمنٹ گیارہ ونگ کا دستہ گارڈ آف آنر پیش کرئے گا اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے سانحہ واہگہ بارڈ لاہور میں 2نومبر2014 کو خودکش دھماکہ میں رینجرز انسپکٹر محمد رضوان شہید سمیت ساٹھ افراد شہید اور ایک سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے
عارف والا(نئی آواز نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے آج2 نومبربروز بدھ سے عمرہ سیزن شروع کرنے کیلئے سعودی وزارت حج نے احکامات جاری کردئیے ہیں تمام سعودی سفارتخانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفارتخانوں اور قونصلیٹ میں 2 نومبر سے عمرہ ویزہ کا عمل شروع کردیں۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) پاکستان کے سابق صدرمحمد رفیق تارڑ کی87 ویں سالگرہ آج 2نومبر بروز بدھ کو منائی جائے گی وہ 2نومبر1929 کو پیر کوٹ میں پیدا ہوئے۔ محمد رفیق تارڑ 1966میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج بنے 1971میں پنجاب لیبر کورٹ کے چئیرمین بنے اور 1980میں الیکشن کمیشن کے رکن بنے 1989میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی مقر ر ہوئے1997 میں سینٹ آف پاکستان کے رکن اور 1997میں فاروق لغاری کے استعفے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی حمایت سے بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوئے یکم جنوری1998 کو عہدے کا حلف اٹھا یا اور20 جون 2001تک صدر کے عہدے پر فائز رہے۔
عارف والا(نئی آواز نیوز) سماعیلی فرقے کے امام اور تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سر سلطان محمد شاہ آغا خان سوم کا 139واں یوم پیدائش آج2 نومبربدھ کو منایا جائے گا وہ 2نومبر1877 کو کراچی میں پیدا ہوئے او ر آٹھ سال کی عمر میں 18 اگست1885 کومنصب امامت پر فائز ہوئے وہ عظیم سیاستدان اور مدبر بھی تھے آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر بھی رہے چکے سر سلطان محمد شاہ آغا خان سوم 11جولائی1957 کو وفات پاگئے تھے۔_o