پیرمحل (نامہ نگار) قتل کی نیت سے اغواکرنے کی کوشش کرنے اور زبردستی ہزاروں روپے مالیت کا ہل اٹھاکر لے جانے پرمقدمہ درج تفصیل کے چک نمبر700/42گ ب کے رہائشی امانت علی کا بیٹا اشتیاق احمد رقبہ پر چکر لگانے گیا تومحمد اشرف نے ہمراہ دو کس ساتھیوں کے بیٹے اشتیاق کو اغو ا کرکے قتل کرنے کی کوشش کی اور تشدد کرتے ہوئے کھیتوں میں موجود ہلوں کا سیٹ 50000روپے اٹھا کرلے گئے اور فصل چری میں مال مویشی چھوڑ کر نقصان کیا تھانہ پیرمحل نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرہوا۔
پیرمحل (نامہ نگار) اسلحہ کی نوک پر تین کس افراد نے موٹرسائیکل چھین لی مقدمہ درج تفصیل کے مطابق درکھانہ روڈ پر عقیل اختر موٹرسائیکل نمبر2590/MNQ پر سوا ر ہوکرجارہا تھاکہ 31موڑکے قریب 3کس نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر عقیل اختر سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیا اور فرارہو گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
پیرمحل (نامہ نگار) دوران گشت شراب فروش گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق زاہد اقبال ASIمعہ ملازمان نے بسلسلہ SOSکال سی پلاٹ پیرمحل سندھیلیانوالی روڈ پر گشت کرتے ہو اسدالرحمان کو مشکوک پاکر چیک کرنے پر شراب 10لیٹر برآمد ہوئی جس کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پیرمحل (نامہ نگار) درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والا بم دھماکہ افسوسناک واقعہ ہے شاہ نورانی درگاہ پر ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے ملک دشمن اور مخالفین ایسے ہیں جنہیں سی پیک منصوبہ کھٹکتا ہے،اس دہشت گردی کی تحقیقات میں ہمسایہ ممالک کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار عبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت المال نے شاہ نورانی درگاہ پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کو سی پیک کو ناکام بنانے کے تناظر بھی دیکھنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور امن و امان قائم کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ان کی سرکوبی کے لئے عوام اور سیاسی قیادت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مخالف دشمن یہ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی نہ کرے،اور سی پیک پراجیکٹ معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہو، اس کے لئے پاکستان کے اندرونی و بیرونی قوتیں پاکستان کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بننے میں مصروف ہیں،دشمنان پاکستان جان لیں سی پیک سمیت تمام پراجیکٹس پاک فوج کی نگرانی اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سرپرستی میں ہی مکمل ہوں گے ملک کے مستقبل کا فیصلہ استعماری قوتوں کے آلہ کاروں نے نہیں بلکہ عوام نے ہی کرنا ہے،عالمی قوتوں کے ایجنٹ پاکستان میں افراتفری پیدا کرنے اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کامستقبل روشن اور مضبوط ہے،بعض لوگ استعماری قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں،اقتدار کے حصول کے لئے چور دروازوں سے گھسنے کی کوشش کرنے والوں کو 2018تک صبر کرنا ہو گا۔