فضائی آلودگی اور سموگ سے بچاؤ کے لئےاسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب کا مختلف سکولوں کا دورہ

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) آلودگی بڑے پیمانے پر لوگوں میں سانس آنکھوں اور گلے کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے اس سے بچنے کیلئے کم سے کم گھروں سے نکلیں۔  حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل

image

آلودگی بڑے پیمانے پر لوگوں میں سانس آنکھوں اور گلے کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ جس میں آنکھوں اور گلے کا انفیکشن جلن اور سانس کی تکالیف شامل ہے دھواں گرد اور دھند کی آمیزش کو سموگ کہتے ہیں۔ اس سے بچنے کیلئے کم سے کم گھروں سے نکلیں۔عینک اور فیس ماسک کا استعمال کریں اپنے ارد گرد گردوغبار والی جگہ پر پانی کا چھڑکاؤ کریں ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ رانا اختر ہیلتھ انسپکٹر ، زاہد فاروق چوہدری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ،طاہر سلیم ایس ڈی پی ،کنسرین اختر ڈپٹی ایجوکیشن زنانہ ،فرخندہ کوکب پرنسپل کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیرمحل اور ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں طلبہ طالبات اور اساتذہ ورکشاپ برائے سکول شماری سے آگاہی مہم کے تحت خطاب میں کیا انہوں نے کہا پائی جانے والی دھند (fog)، دھند نہیں بلکہ سموگ (Smog) ہے جو کہ دھند نما دھویں اور گردو غبار کی باریک تہوں پر مشتمل ایک قسم کی آلودگی ہے اور دھند کی طرح ہی محسوس ہوتی ہے۔ یہ سموگ صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے کھلی جگہوں کے علاوہ گھروں میں بھی محسوس ہو رہا ہے …. یہ آلودگی بڑے پیمانے پر لوگوں میں سانس آنکھوں اور گلے کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ جس میں آنکھوں اور گلے کا انفیکشن جلن اور سانس کی تکالیف شامل ہے۔ تعلیمی ادارے میں اور عوامی مقامات پر کم سے کم نکلیں کو ماسک استعمال کریں اور کم سے کم سفر کریں انہوں نے طلبہ طالبات اور اساتذہ سے کہا کہ اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں سے درخواست کریں کہ اس صورتحال میں گھروں سے کم نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خصوصا بچوں کی بہت احتیاط کرنی چاہئے۔ ماسک اور گلاسز استعمال کرنے کی کوشش کریں اور آنکھوں کو وقتا فوقتا تازہ پانی یا آئی واش سے دھوئیں۔ کھانے پینے کی اشیا کھلے سڑالز سے لیکر مت کھائیں حکومت کو اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہوا کے معیار اور علامات کی پیمائش کرنی چاہئے اور اس کے مطابق مناسب اقدامات کرنے چاہیں۔سب سے بڑھ کر ہم سب کو دعا کرنی چاہئے کہ اللہ پاک ہمارے گناہوں کی مغفرت فرمائے اور اپنی رحمت کی صورت میں جلدی بارش برسائے۔اس موقع پر رانا محمد اختر ہیلتھ انسپکٹر ، شوکت حسین ایم اے ای ، محمد ایوب ایم اے ای ، جاوید اختر ایم اے ای ، ، رانانصیب احمد ، رستم علی ایم اے ای ، فضل حسین ایم اے ای سمیت طلبہ اساتذہ کی کثیرتعداد میں شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں