پاکستان ، بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت پانے والی بلبل صحرا ریشما ں کو بچھڑے تین سال ہو گئے

لاہور نئی آواز ( انٹر ٹینمنٹ  ) پاکستان کی معروف فوک گلوکارہ نے نہ صرف پاکستان میں  بلکہ  بھارت کی کئی فلموں میں اپنی مدھر آواز کا جادو جگایا۔
بلبل صحرا ، پاکستان کی لیجنڈری لوک گلوکارہ ریشماں کو پرستاروں سے جدا ہوئے 3 سال ہوگئے ۔ گلوکارہ کی آواز دنیا بھرمیں بے حد مقبول ہوئی ۔ شہباز قلندر کے مزار پر گانا گاتی بارہ سالہ لڑکی کی آواز کا سحر دنیا پر ایک طویل عرصہ طاری رہا ۔ ریشماں کا پہلا گیت لال میری بہت مشہور ہوا ۔ وقت کے ساتھ ساتھ ریشماں پاکستان کی مقبول ترین فوک گلوکارہ بن گئیں ۔ ریشماں کو چاہنے والوں نے بلبل صحرا کا لقب دیا ۔ ان کا گانا لمبی جدائی سرحد کی دونوں جانب مقبول ہوا ۔ ریشماں کو ستارہ امتیاز سمیت متعدد ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ راجستھان کے علاقے بیکانیر سے تعلق رکھنے والی ریشماں کینسر کی بیماری کے باعث خالق حقیقی سے جا ملی ۔ لالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کے بیٹے سانول اور بہو بھی شعبہ گلوکاری سے وابستہ ہیں ۔
image

اپنا تبصرہ بھیجیں