نئی آواز ٹوبہ ٹیک سنگھ ایڈیشن ، آج کی تمام خبریں 19 اکتوبر 2016 بروز بدھ

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے  ) 23واں عرس حضرت خواجہ محمد معصوم 7نومبر بروز پیر بعد نمازعشاء بمقام المعصوم ہسپتال پیرمحل ہورہاہے۔
تفصیلات کے مطابق  23واں عرس حضرت خواجہ محمد معصوم 7نومبر بروز پیر بعد نمازعشاء بمقام المعصوم ہسپتال پیرمحل ہورہاہے جس میں تلاوت قاری نوراحمد چشتی ،نعت محمدیوسف میمن ، صاحبزادہ محمد عثمان جبکہ خصوصی خطاب الحاج خواجہ سید احمد ثقلین حیدر ، حضرت علامہ مولانا تصدق حسین گل ،خصوصی آمد صوفی محمد اصغر اسلمی ہوگی دعوت عام ہوگی۔
12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o…………………………..
پیر محل ( رانا اشرف سے  ) پاکستان کونسلیٹ فرینکفرٹ.کے سامنے پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین چوہدری شفیق صاحب پر حملہ کر نے پر پاکستانی کمیونٹی کا اظہار مذمت۔
پاکستان کونسلیٹ فی الفور تحفظ فراہم کرے عدنان بابر حسین دیگر پاکستان کمیونٹی تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین چوہدری شفیق پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا تھا جس پر پاکستان کونسلیٹ نے کوئی کاروائی نہ کروائی جس پر جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی جن میں عدنان بابر حسین ،سجاد نقوی ،سلیم پرویز بٹ وجیہہ الحسن جعفری خرم سید.چوہدری رفیق.شیخ منیر احمد.طفیل بٹ.مرزا راست نسیم.راجہ امجد نواز.راجہ انجم چوہان.شوکت پراچہ، سمیت کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کر کے واقعہ کی مذمت کی
12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o…………….
پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) روزنامہ سماء کے ایڈیٹر عاطف سعید کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا۔

تفصیل کے مطابق محمد سلیم گل سینئر صحافی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صحافیوں رانا محمد اشرف ، محمد اقبال بل ، رانا مدثر ، عبداللہ اقبال رانا غلام سرور بابر ، عمران سدھو ،رانا شاہد الرحمن نے شرکت کی اجلاس میں عاطف سعیدروزنامہ سماء کے ایڈیٹر کی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی
12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o………………..
پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف ) پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے پریس معاشرہ میں پائی جانے والی ہر قسم کی معاشی معاشرتی سرگرمیوں کو نمایاں کرتی ہے جبکہ پولیس اس سرگرمیو ں کے مخالف تخریبی عوامل کی بیخ کنی کرتی ہے اس طرح دونوں مل کر معاشرہ میں اصلاحی عمل پروان چڑھاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد منیرایس ایچ اوتھانہ پیرمحل نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا انہوں نے کہاکہ عوام اور پریس کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا ناممکن ہے کیونکہ اکیلی پولیس ہی جرائم کنٹر ول نہیں کرسکتی بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے شہری اورپریس ملکران جرائم پیشہ افرادکا خاتمہ کرسکتے ہیں ……………...

اشتہارات کے لئے رابطہ کریں
اشتہارات کے لئے رابطہ کریں

پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) وزیراعلیٰ پنجاب کا مہنگائی کے پیش نظر قیمتوں پرکنٹرول رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کوحکم ۔

سرکاری افسران نے وسیع تر اختیارات ہونے کے باوجود بڑے ذخیرہ اندوز اور گراں فروشی کرنے والے مافیا پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے غریب دکانداروں،ریڑھی بانوں اور ٹھیلے بانوں کی زندگی اجیرن کردی مقدمات کے اندراج اور جرمانوں سے غریب ٹھیلہ بان خودکشیوں پر مجبور ،، ضلعی افسران مہم کا رخ بڑے ذخیرہ اندوزوں کی طرف موڑیں نعیم اخترجانباز صد رپاکستان لیبر اتحادیونین
12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o………………..
پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) سول ہسپتال پیرمحل میں آپریشن تھیٹرکو بحال کیا جائے سماجی حلقے ۔

تفصیل کے مطابق پیرمحل سول ہسپتال جس میں وسیع تر سٹاف کے ساتھ ایم ایم بی ایس کوالیفائیڈ ڈاکٹرکے ساتھ دو ایل ایچ وی موجودہے مگر کسی قسم کے آپریشن کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف اورسیکرٹری ہیلتھ کے حکم کے باوجود شہریوں کو آپریشن کی سہولت میسر نہیں سابقہ ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی کوششوں سے ضلع بھر کے تمام رورل ہیلتھ سنٹرز میں آپریشن شروع کیے گئے تھے ان کے تبادلہ کے ساتھ ہی تمام ہسپتالوں میں آپریشن بند کردیے گئے جس وجہ سے غریب اور سفید پوش طبقہ پرائیویٹ کلینکوں پر آپریشن کروانے پر مجبورہے جبکہ سول ہسپتال پیرمحل میں تمام ترسٹاف ہونے کے باوجود آپریشن نہ کرکے عوامی سہولت سے محروم کیا جارہا ہے سماجی تنظیموں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ای ڈی او ہیلتھ وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ فی الفور پیرمحل سول ہسپتال میں آپریشن کی سہولت مہیا کی جائے۔

12370695_1043704765661364_4868594325196735289_o
پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) لاہور کی 150
یونین کونسلز کو ماہانہ اخراجات کیلئے فنڈز جاری۔
صوبہ بھر کی 3464 یونین کونسلز کو 39 کروڑ 98 لاکھ روپے کے فنڈز جاری، لاہور کی 150 پرانی یونین کونسلز کے ماہانہ انتظامی اخراجات کے لیے 3 کروڑ 99 لاکھ 99 ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے۔پی ایف سی شئیرز کے تحت محکمہ خزانہ پنجاب نے رواں ماہ اکتوبر میں یونین کونسل کے اخرجات کا بل منظور کرتے ہوئے 39 کروڑ 98 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں جس میں لاہورکی 150 پرانی یونین کونسل کے ماہانہ اخراجات کے لیے بھی 3 کروڑ 99 لاکھ 99 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں،لاہورکی پرانی 150 یونین کونسلز کے لیے ماہانہ فی یونین کونسل کی مد میں 2 لاکھ 68 ہزار روپے کے اخراجات آئیں گے جبکہ پنجاب کی دیگر یونین کونسل کو ماہانہ اخراجات کی مد میں 1 لاکھ 85 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ نے پی ایف سی شئیرز کے تحت اکتوبر کے اخراجات کی مد میں مذکورہ فنڈز جاری کیے ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ یہ فنڈز یونین کونسلز کے ماہانہ انتظامی امور اور فرنیچرز کی خریداری سمیت دیگر ضروری معاملات کے لیے 39 کروڑ روپے کا بجٹ خرچ کیا جائے گا۔

blue NA
ہمارے کالم نگار


پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) بدبو دار سانسیں گردوں کے امراض کی علامت۔

سانس میں بو کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کو برش سے زیادہ کسی چیز کی ضرورت ہے کیونکہ وہ صحت کے بارے میں بہت کچھ بتا رہی ہوتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق اگر کسی شخص کے سانس کی بو زیادہ ہو تو وہ گردوں کے امراض کی علامت ہوسکتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ گردے جسم میں موجود زہریلے مواد کو پیشاب کے ذریعے خارج کرتے ہیں اور جب ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے تو یہ کچرا فلٹر نہیں ہوپاتا۔سانس سے مچھلی جیسی بو درحقیقت یہ اشارہ کررہی ہوتی ہے کہ گردے کے امراض نے نظام تنفس کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔تاہم تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر سانس میں بو کے ساتھ زبان پر سفید دھبے ابھر رہے ہوں تو یہ منہ کے کسی مرض کی نشاندہی بھی کررہے ہوتے ہیں۔اسی طرح اگر سانس کی بو کسی پھل جیسی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ جسم میں انسولین کی مقدار مناسب حد تک نہیں بن رہی جو کہ ذیابیطس کے بگڑ جانے کی علامت ہوتی ہے اور اس سے مختلف پیچیدگیوں کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔محققین نے مزید بتایا کہ اگر سانس سے فضلے جیسی بو ہو تو یہ ٹانسلز کے مسائل کی جانب اشارہ کررہی ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی حالت میں بیکٹریا اور کھانے کے اجزاء ٹانسلز میں پھنسنے لگتے ہیں اور ایک ‘پتھری’ جیسی شکل اختیار کرلیتے ہیں، ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرکے اسے نکلوانا پڑتا ہے۔

ہمارے کالم نگار : پاکستان کے پہلے نا بینا صحافی
ہمارے کالم نگار : پاکستان کے پہلے نا بینا صحافی


پیر محل نئی آواز ( نامہ نگار ) چہل قدمی ذیابیطس کا خطرہ کم کردیتی ہے۔

چہل قدمی ذیابیطس کا خطرہ کم کردیتی ہیکھانے کے فوری بعد چہل قدمی ذیابیطس جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ ڈرامائی حد تک کم کردیتا ہے۔یہ بات نیوزی لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔اوٹاگو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کھانے کے فوری بعد دس منٹ کی چہل قدمی ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 26 فیصد تک کم کردیتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کھانے کے بعد چہل قدمی بلڈ شوگر کی سطح میں ڈرامائی کمی لاتی ہے۔تحقیق کے دوران اس مرض کے شکار افراد کو روزانہ آدھے گھنٹے کی چہل قدمی کی ہدایت کی بئی جبکہ صحت مند افراد کو دن میں تین بار ہر کھانے کے پانچ منٹ بعد دس، دس منٹ کی واک کا کہا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ کھانے کے بعد یہ جسمانی سرگرمی بہت زیادہ فائدہ مند اور بلڈ شوگر لیول کو نمایاں حد تک کم کرتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس عادت کے نتیجے میں بلڈ شوگر لیول میں کمی آتی ہے جس سے غذا میں موجود کاربوہائیڈریٹس جسم میں جذب ہوتا ہے جو کہ انسان کو سست کرتا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی کالج لندن کی ایک الگ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر ہفتے 150منٹ کی ورزش ذیابیطس جیسے مرض کا خطرہ کافی حد تک کم کردیتی ہے۔

اشتہارات کے لئے رابطہ کریں
اشتہارات کے لئے رابطہ کریں


پیر محل نئی آواز ( رانا اشرف سے ) ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو آفیسر فنا نس عبدالغفور چوہدری نے ڈی ایس ڈی کے تعاون سے ضلع میں دوسرے مرحلہ کے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے منعقدہ اجلاس کی صدارت
،

 کر تے ہوئے کہا کہ یونیسف کے تعاون سے شروع ہونے والے ارلی چائلڈ ایجوکیشن پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے جاری کام کو جلد از جلد نمٹایا جائے ، ای ڈی او عبدالغفور چوہدری نے کہا کہ پرائمری سکولز میں ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن رومز کے قیام کا مقصد چھوٹے بچوں کے سکولز سے ڈراپ آؤٹ کو کم کرنا اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، اس موقع پر ڈی ایم او کاشف نواز ملک ، ای ڈی او ایجوکیشن سید وحید الدین شاہ،ڈی او سیکنڈری محمد امین بھٹی ودیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ضلع کے پرائمری سکولز میں پہلے سے قائم ای سی ای رومز کی کارکردگی کے متعلق بریفنگ دی ،جبکہ اجلاس میں ضلع میں دوسرے مرحلہ کے دوران مزید تین سو پرائمری سکولز میں ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن رومز کے قیام کے سلسلہ میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، انہوں نے بتایا کہ بچوں کو تعلیم دوست ماحول کی فراہمی کے لئے ای سی ای کمروں کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ معلوماتی پینٹنگز سے سجایا گیا ہے تاکہ بچے اکتاہٹ محسوس نہ کریں،۔

اشتہارات کے لئے رابطہ کریں
اشتہارات کے لئے رابطہ کریں

پیرمحل نئی آواز ( عمران شاہد ) ہاوسنگ کالونی میں شادی والے گھر میں لائٹنگ کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق۔

پیرمحل نئی آواز ( نامہ نگار ) اکال والا روڈ 404 ج ب میں پالتو کتے نے دو بچیوں کا بری طرح کاٹ کر زخمی کر دیا ، زخمیوں میں رمشہ کی عمر8سال اور شمائلہ6سال جنہیں کتے نے چہروں پر کاٹا
ریسکیو 1122ٹیم نے دونوں بچیوں کو ڈی ایچ کیوشفٹ کر دیا۔

پیرمحل  نئی آواز ( محمد اشرف سے ) اروتی گورنمنٹ بوائز سکول کےقریب حادثہ ایک شحض جاں بحق۔ )

اشتہارات کے لئے رابطہ کریں
اشتہارات کے لئے رابطہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں