کمالیہ نئی آواز ( عامر چوہدری ) ریٹرننگ آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ رانامحمد نواز نے مخصوص نشستوں کے امیدوار وں کے کا غزات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا. تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کمالیہ کی مخصوص نشستوں خواتین کی5 کے لیے 12 درخواستیں منظور ہوئیں. ورکر کی 2 نشستوں کے لیے 5،یوتھ کی 1نشست کے لیے 3اور نان مسلم کی 2 نشستوں کے 5درخواستیں منظور ہوئی ہیں. شیڈول کے مطابق درخواستیں واپس لینے کی تاریخ 24.10.2016 ہے اور نشانات 25.10.2016 کو الاٹ کیے جائیں گے.۔