کمالیہ نئی آواز (نامہ نگار) چئیرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل نے کہا ہے کہ ملک کو جس نظام کی ضرورت تھی وہ یہاں کبھی نافذ ہی نہیں کیا گیا۔ لوگ یا تو غلام ہیں یا پھر غلاموں کے بھی غلام ہیں۔ تعلیم کے ساتھ تربیت بھی بہت ضروری ہے جسے ہم نے بلکل ہی فراموش کر دیا ہے ہمیں ایک ایسی سرزمین کی ضرورت تھی جہاں ہم اسلامی نظام کو پریکٹس کر سکیں لیکن بدقسمتی سے آج تک ہم نے اس پر عمل نہیں کیا ۔ملک کو وہ خون دیا گیا جس کی اس کو ضرورت نہ تھی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پیارا پاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جن میں نو عمر مصنف و چیف آرگنائزر عبد القادر عباسی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل شہریار انوار نے پیارا پاکستان گروپ کے وفد کی قیادت کی۔ نوجوانوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبد اللہ گل نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ۔ہمارے ہاں اس اثاثے کو ضائع کیا جا رہا ہے۔تعلیم درحقیقت اخلاقی تربیت کے بغیر ممکن نہیں لیکن ہم نے اسے کتابیں رٹوانے کا عمل بنا دیا ہے ۔ایک مسلمان میں مردمومن والی صفات ہونی چاہیں۔ملک کے حالیہ نظام وحالات پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ اس لیے کہ ہم نے چھوٹا چور اور بڑا چور کی تفریق پیدا کر دی جبکہ چور چور ہوتا ہے۔اوپر سے ملک میں کچھ ایسے بچے بھی ہیں جو تیرہ برس کی عمر میں سترہ ارب کے فلیٹ خرید لیتے ہیں۔ایسے لوگوں کی دماغی صلاحیتوں کو جنیٹکس کی مدد سے ساری عوام میں منتقل کرنا چاہیے۔
جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہرگز توسیع نہیں لینی چاہیے۔ہاں البتہ عوام کی امیدیں ان سے وابستہ ہیں۔ ایک بہترین ادارہ عوام کے حوالے کر کے جائیں۔کوئی بھی مقدس گائے نہیں لیکن اگر پورے ملک میں کوئی منظم ادارہ ہے تو وہ پاک فوج ہے۔ سی پیک سمیت دوسرے کئی منصوبے فوج کی وجہ سے ہیں۔کشمیر کے ایشو پر انہوں نے کہا کے یہ ایک اہم موڑ ہے۔ حکومتی ۲۲ رکنی وفد سے کوئی امید نہیں۔ چیف آرگنائزرپیارا پاکستان عبد القادر عباسی نے چئیرمین تحریک جوانان پاکستان عبدا للہ گل کو پیارا پاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ و ذیلی اداروں پیارا پاکستان کے فلاحی کاموں کے متعلق آگاہی دی ۔ اور ساتھ ہی پیارا پاکستان کے مرکزی آفس و ووکیشنل سنٹرز کے دورے کی دوعوت بھی دی۔اور صدر پیارا پاکستان ساجد کمبوہ کے پیغام کو بھی پڑھ کر سنایا عبد اللہ گل نے پیارا پاکستان گروپ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ساجد کمبوہ جیسے نوجوان سب کے لئے مشعل راہ ہیں ۔