اسلام آباد نئی آواز ( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ اگر انڈیا نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوشش کی تو پاکستان اس پر بھر پور احتجاج کرے گا اور اس معاملے کو عالمی بینک اور بین الااقوامی عدالت میں لے کر جایا جائے گا۔
منگل کو قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ انڈیا کے خلاف ہونے والی جنگوں اور کارگل کے واقعے کے بعد بھی سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا گیا۔