پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) پیرمحل سمیت ضل ٹوبہ بھر کے گورنمنٹ گرلز کالج، ہائر سیکنڈری سکولوں میں مرد کلیریکل سٹاف کے دفاتر سکولوں کے اندر ، والدین کو داخلہ سمیت دیگر امور کے لیے سخت پریشانی کا سامنا فی الفور کلیریکل سٹاف مردانہ کے دفاتر گرلز اداروں کے باہر بنائے جائیں والدین کا مطالبہ تفصیل کے مطابق محکمہ ایجوکیشن اتھارٹی کی غفلت کے باعث پیرمحل کے گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین اور، ہائر سیکنڈری سکولوں میں مرد کلیریکل سٹاف کے دفاتر سکولوں کے اندربنے ہوئے ہیں جس سے طالبات کو بے پردگی کا سامنا کرناپڑتا ہے باپردہ طالبات ، خواتین اساتذہ کو بے پردگی کا سامنا ہے والدین کو اپنی بچیوں کو داخل کروانے کے لیے کالج حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا جبکہ مردکلیریکل سٹاف کالج حدود کے اندر وسط میں موجود ہونے کے باعث والدین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے والدین اپنے بیٹیوں کو داخل کروانے کے لیے مرد چوکیدار کے ذریعے کلریکل سٹاف سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ناکامی کا سامنا کرناپڑتاہے جبکہ مردکلیریکل سٹاف مکمل معلومات دینے سے قاصر ہوتے ہیں والدین طالبات نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ای ڈی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور گرلز سکولوں اوکالجز کے مردکلیریکل سٹاف کو سکول وکالجز کی ایسی حدود میں تعینات کیا جائے جہاں پر طالبات کے والدین اپنی بچیوں کو باآسانی داخل کروانے سمیت فیس ، رزلٹ کارڈ اور دیگر امورباآسانی کرواسکیں جبکہ کالجز سکولوں کے اندر صرف خواتین کلیریکل سٹاف تعینات کیاجائے تاکہ با پردہ خواتین اساتذہ طالبات بے پردگی سے بچ سکیں جبکہ مردانہ کلیریکل سٹاف کاکہنا ہے کہ ہم پرنسپل حضرات کی اجازت سے گرلز اداروں کے اندر کام کررہے ہیں کسی پردہ دار خاتون کو کیا اعتراض ہے۔
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف )؟ای ڈی اوہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی غفلت یا پیرمحل کے مکینوں کو علاج معالجہ کی سہولت سے محروم کرنے کی سازش ،، معروف معالج ڈاکٹر جہانزیب مان کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری ،،شہریوں کا احتجاج ،،، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ فی الفور میڈیکل آفیسرڈاکٹر جہانزیب مان کا تبادلہ منسوخ کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جائے تفصیل کے مطابق سول ہسپتال پیرمحل میں ایل ایچ وی نیئر سلطانہ اور ہیڈکلرک شوکت علی کے درمیان لڑائی کے تنازعہ کی انکوائری ڈاکٹر زاہد مالک ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈویژن نے کی جس میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جہانزیب نے حقائق پر مبنی گواہی دی ذمہ داروں کو ای ڈی او ہیلتھ نے سزا دینے کی بجائے ڈاکٹر جہانزیب مان کو پیرمحل سول ہسپتا ل سے چک294ج ب جاجہ میں ٹرانسفر کردیا حالانکہ تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل میں ڈاکٹر جہانزیب جوکہ ہارٹ سپیشلسٹ ہے کے علاوہ کوئی بھی جنرل فزیشن نہ ہے جس سے پیرمحل سول ہسپتال میں ای ڈی اوہیلتھ کی مبینہ غفلت کے باعث واحد فزیشن کاتبادلہ ہونے سے سول ہسپتال پیرمحل ڈسپنسروں اور ایل ایچ ویز کے حوالے کردیا گیا سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ڈاکٹر جہانزیب کا تبادلہ منسوخ کرتے ہوئے مزید دو فزیشن سول ہسپتال پیرمحل میں تعینات کیے جائیں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولت کا خواب پورا ہوسکے۔
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) محکمہ پی ٹی سی ایل کے افسران وعملہ کی غفلت ڈی ایس ایل براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی ناقص سروس آئن لائن اداروں کے دردسربن گئی صارفین کا احتجاج اتوار اور چھٹی کے روز مکمل سروس بند ہونے سے صارفین ہرقسم کے نیٹ کی سہولت سے محروم رہنے کے باعث دیار غیر میں مقیم افراد کے لواحقین نے ڈی ایس ایل کی جگہ نجی کمپنیوں کے پیکج لگوادیے پی ٹی سی ایل کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہیلپ لائن پر گھنٹوں رابطہ کرنے کے باوجود درستگی نہ ہونے پر طالب علم اور کاروبار ی ادارے بنکوں کا شدید نقصان تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں ڈی ایس ایل براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کے ہزاروں کنکشن لگے ہوئے ہیں جس کی ناقص سروس کے باعث رات دن میں کئی کئی گھنٹے سروس منطقع ہونے کے باعث آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات متاثرہونے کے ساتھ آن لائن بزنس ادارے جس میں موبائل فرنچائزز نادراکیاسک سنٹر ،بنک شامل ہے شدید متاثرہورہے ہیں صارفین جب ہیلپ لائن سے رابطہ کرتے ہیں توگھنٹوں بعد ہیلپ لائن پر رابطہ ہوتا تو کمپلین درج کرنے کی بجائے سروس درست ہے کا عندیہ دے کر ڈی ایس ایل براڈ بینڈانٹرنیٹ کی پنگ چیک کرنے کا مشور ہ دے کر آپریٹر لائن ختم کردیتا ہے جس پر صارفین مجبور ہوکر ڈی ایس ایل اور پی ٹی سی ایل کنکشن منتقطع کروانے پر مجبور ہے جس سے ماہانہ کی بنیاد پرمحکمہ پی ٹی سی ایل کو کروڑوں روپے نقصان ہورہا ہے صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے کمپنی کے اعلٰی حکام سے فی الفورڈی ایس ایل براڈ بینڈ سروس اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پیرمحل نئی آواز ( رانا اشرف ) مر غیوں کی خوراک میں وسیع پیمانے پرمضرصحت اشیاء ہلاک شدہ جانوروں کی ہڈیاں ،خون اور آلائشیں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال برائلر استعمال کرنے والے شہری موذی امراض میں مبتلا وزارت صحت پولٹر ی فارمر اور فیڈ مالکان کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلا ن کریں حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت تفصیل کے مطابق پو لٹری فارم مالکان منافع بڑھانے کے لیے مرغیوں کی جلد از جلد نمو کی کو شش کرتے ہیں اور اس مقصد کے لیے ان کی غذ ا میں اینٹی بائیوٹک ادویات ملائی جاتی ہیں جبکہ مرغیوں کو دی جانے والی فیڈ میں صاف شفاف وٹامن اور خوراک کی بجائے ہلاک شدہ جانوروں کی ہڈیاں ،خون اور آلائشیں اینٹی بائیوٹک ادویات جو اپنی مدت پوری کرکے ضائع تصور کی جاتی ہے شامل کردی جاتی ہے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث پاکستان میں فیڈ فروخت کرنے والے اور پولٹری فارمرز مرغیوں کی جلد سے جلد نمو کی کو شش کرتے ہیں ان مرغیوں کا گوشت جوکہ نہ صرف کھانے میں بے ذائقہ اور مضرصحت ہے جس کے اثرا ت انسانی صحت پر سخت بیماریاں حملہ آور ہوجاتی ہے جسم میں بیکڑ یا اتنے طاقتو ر ہو جاتے ہیں کہ ان پر قانو پانا مشکل ہو جاتا ہے ۔یہی وہ کیفیت ہے جسے سائنسدان “سپر بگ “کا نا م دیتے ہیں یعنی بیماری کے ایسے جراثیم جن کا علاج ممکن نہیں ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی سطح پر وزارت صحت کی نگرانی میں مانیٹری پالیسی بنائی جائے