وزیراعظم کا 2018میں بجلی بحران ختم کرنے کا عزم خوش آئند ہے ۔
حکومت کب تک عوام کو بے وقوف بناتی رہے گی
لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سے ہی ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو سکے گا چوہدری محمد رمضان جانی۔
نئی آواز : وزیر اعظم جناب نواز شریف کا لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا عزم خوش آئند ہے کیوں کہ پاکستان کو دہشت گردی کے بعد توانائی کے بحران نے شدید نقصان پہنچایا ہے اس لئے ہچکولے کھاتی معشیت آخری سانسیں لے رہی ہے رہنماء تاجربرادری چوہدری محمد رمضان جانی نے نئی آواز سے گفتگو کرتے ہوے ان خیالا ت کا اظہار کیا کہ حکومت کب تک عوام کو بیوقوف بناتی رہے گی حکومت کو سنجیدگی سے اس مسلے کا حل نکالنا چاہیے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سے ہی ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو سکے گا اگر ماضی کے تین سالوں کا جائزہ لیا جائے تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کسی بھی قسم کی کو ئی کمی نہیں آئی اور مہنگائی میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے